نثری نظم
ظاہری ہیئت
وہ نظم جس میں قافیہ ردیف اور بحر کی ضرورت نہیں ہوتی البتہ وزن کا ہونا ضروری ہے۔ بڑے پیمانے پر شعرا نے اسے قبول کیا مگر ابھی تک اردو کے بڑے بڑے نقاد اسے نظم کہنے سے انکاری ہیں۔ 70 یا 80 کی دہائی میں بشیر بدر نے اردو میں نثری نظم سے متاثر ہو کر نثری غزلیں لکھیں جو "مورچہ" میں شائع لیکن ان غزلوں کو لکھنے کی جانب کسی نے اپنی توجہ مرکوز نہیں کی۔