مندرجات کا رخ کریں

نجوی کرم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نجوی کرم
(عربی میں: نجوى كرم ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (عربی میں: نجوى كرم كرم ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 26 فروری 1966ء (58 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زحلہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت لبنان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 1.63 میٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2048) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب مسیحیت [1]  ویکی ڈیٹا پر (P140) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ ،  گلو کارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ[2]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نجوی کرم (انگریزی: Najwa Karam) ایک لبنانی گلوکارہ، نغمہ نگار اور فیشن آئیکن ہے۔ "لبنانی اور عربی موسیقی کا سورج" کے طور پر جانی جاتی ہے۔ وہ مشرق وسطیٰ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ریکارڈنگ آرٹسٹ ہے جس کے دنیا بھر میں 60 ملین سے زیادہ ریکارڈ فروخت ہوئے۔ اس نے اپنا انداز تخلیق کیا ہے جو روایتی اور عصری عربی موسیقی کو ملاتا ہے اور عربی موسیقی میں لبنانی بولی کو پھیلانے میں مدد کرتا ہے۔ نجوی کرم 1999ء، 2000ء، 2001ء، 2003ء، 2009ء، 2011ء اور 2017ء میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی مشرق وسطیٰ کی فنکار تھیں۔ وہ اپنی آواز کے پاور ہاؤس موال کی صلاحیتوں کے لیے جانی جاتی ہے اور روایتی لبنانی موسیقی اور عصری آوازوں کے الگ امتزاج کی وجہ سے بین الاقوامی سامعین حاصل کر چکی ہے۔

2011ء میں نجوی نے ریئلٹی مقابلہ ٹیلی ویژن سیریز عربز گاٹ ٹیلنٹ میں بطور جج ڈیبیو کیا۔ اس کے بعد سے وہ اپنے تمام چھ سیزن میں نمودار ہوئی ہے۔ 2017ء میں فوربس مڈل ایسٹ نے 26.58 ملین سے زیادہ سوشل میڈیا فالورز کے ساتھ "سب سے مقبول 100 عرب مشہور شخصیات" کی فہرست میں نجوی لو نمبر 5 پر رکھا۔ [3] 2018ء میں کاسموپولیٹن نے نجوی کو "مشرق وسطیٰ کی 15 سب سے زیادہ متاثر کن خواتین" کی فہرست میں شامل کیا، [4] اور فوربس نے اسے "عالمی سطح پر عرب ستاروں کے ٹاپ 10" کی فہرست میں شامل کیا۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

نجوی کرم لبنان کے شہر زحلہ میں لبنانی میلکائٹ مسیحی خاندان میں پیدا ہوئی۔ [5] وہ کرم کرم (جن کا انتقال 7 ستمبر 2013ء) اور باربرا چاہین کرم کی سب سے چھوٹی بیٹی ہے۔ اس کی ایک بڑی بہن، سلوی اور تین بڑے بھائی ہیں، ٹونی، جین اور نکولس (جن کی وفات 28 فروری 2017ء، عمر 58 سال تھی)۔ نجوی نے اپنا بچپن زحلہ میں اپنے والدین اور بڑے بھائیوں کی دیکھ بھال میں گزارا۔ کم عمری سے ہی نجوی کو اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں اپنی بہترین گلوکاری کی وجہ سے جانا جاتا تھا۔

اس کے والدین نے تعلیم اور ایک مستحکم کیریئر کی ضرورت پر زور دیا، اس لیے نجوی کرم نے جیسس دی اینجل کالج کے سیکنڈری اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد اس نے فلسفہ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ نجوی نے جغرافیہ اور عربی زبان کے استاد کے طور پر لبنان زحلہ میں مشرقی کالج میں دو سال تک کام کیا۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. https://www.evobiography.com/ar/najwa-karam
  2. ربط: https://www.imdb.com/name/nm5198440/ — اخذ شدہ بتاریخ: 2 اگست 2019
  3. amro۔ "Top 100 Arab Celebrities – Forbes Middle East"۔ forbesmiddleeast.com۔ 9 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2018 
  4. "The 15 Most Inspiring Women In The Middle East" 
  5. لوا خطا ماڈیول:Citation/CS1 میں 4492 سطر پر: attempt to index field 'url_skip' (a nil value)۔سانچہ:Dead Youtube links