نخبۃ الفکر فی مصطلح اہل الاثر
| نخبۃ الفکر فی مصطلح اہل الاثر | |
|---|---|
| (عربی میں: نخبة الفكر في مصطلح أهل الأثر) | |
| مصنف | حافظ ابن حجر عسقلانی |
| اصل زبان | عربی |
| موضوع | علم حدیث |
| درستی - ترمیم | |
نخبۃ الفکر فی مصطلح اہل الاثرحدیث کی ایک اہم کتاب جسے حافظ ابن حجر عسقلانی (773ھ – 852ھ) نے تصنیف کیا، اس میں مصنف نے علمِ حدیث کی تمام سابقہ تصنیفات کو یکجا کر کے نہایت اختصار اور جامعیت کے ساتھ پیش کیا۔
حافظ ابن حجر عسقلانی کتاب کے مقدمے میں لکھتے ہیں: > نخبة الفكر في مصطلح أهل الأثر "چونکہ اہلِ حدیث کے اصطلاحی فن میں تصانیف کی کثرت ہو چکی ہے؛ کسی نے تفصیل سے لکھی، کسی نے اختصار سے، تو بعض بھائیوں نے مجھ سے درخواست کی کہ میں اس فن کی اہم باتوں کا خلاصہ پیش کروں۔ میں نے ان کی خواہش پر لبیک کہا تاکہ میں بھی ان راہوں میں شامل ہو جاؤں۔"[1]
نخبة الفكر کی شروحات
[ترمیم]کتاب پر مختلف علما نے شروحات لکھی ہیں، سب سے پہلی شرح خود ابن حجر نے لکھی جس کا نام ہے: "نزهة النظر في توضيح نخبة الفكر في مصطلح أهل الأثر" جس میں وہ فرماتے ہیں: > "چند بھائیوں نے خواہش ظاہر کی کہ میں نخبة الفكر پر شرح لکھوں تاکہ اس کے رموز کھلیں اور اس کے دفینے آشکار ہوں۔ میں نے ان کی خواہش کو پورا کیا اور شرح میں تفصیل و وضاحت کے ساتھ مفصل گفتگو کی، کیونکہ 'گھر والا ہی گھر کی بات جانتا ہے'۔" تحقیق: عبد اللہ بن ضیف الله الرحیلی ناشر: مطبعة سفیر، ریاض اشاعت: پہلی، 1422ھ[2]
دیگر شراح
[ترمیم]- . کمال الدین الشمُنِّي (821ھ) – نتيجة النظر
- . ابو موسى المراكشي (823ھ) – شرح نخبة الفكر
- . احمد بن صدقة القاهری (905ھ) – عنوان معاني نخبة الفكر
- . محمد عبد الرؤوف المناوي (1031ھ) – نتيجة الفكر
- . ابن همات الدمشقي (1175ھ) – نتيجة النظر
- . محمد بن عبد الله الخرشي المالکی (1101ھ) – منتهى الرغبة في حل ألفاظ النخبة[3]
نخبة الفكر کی منظومات
[ترمیم]جن علما نے اس کتاب کو منظوم کیا، ان میں نمایاں ہیں:
- کمال الدین الشمني
- شہاب الدین الطوفی (893ھ)
- برہان الدین المقدسی (900ھ)
- رضی الدین الغزی (935ھ)
- منصور الطبلاوی (1014ھ)
- محمد بن اسماعیل الامیر (1182ھ)
- عبد اللہ بن عمر الیمانی (1196ھ)
- ابو بکر الاهدل الحسینی – تسميط الدرر نظم نخبة الفكر
نخبة الفكر سے متعلق تحقیقی رسائل
[ترمیم]محمد بن اسماعیل الأمير نے ثمرات النظر کے نام سے رسالہ لکھا۔
نخبة الفكر کے مختصرات
[ترمیم]- المرتضى الزبيدي (1205ھ) – بلغة الأريب
- عبد الوهاب الأحمدی (بعد 1150ھ) – المختصر من نخبة الفكر
- محمد بن مصطفى الآقِكْرَمانِي (1160ھ) – مختصر النخبة[4]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ بيت الإسلام :نخبة الفكر في مصطلح أهل الأثر آرکائیو شدہ 2014-12-30 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ "ص35 - كتاب نزهة النظر في توضيح نخبة الفكر ت الرحيلي - سبب تصنيف نزهة النظر - المكتبة الشاملة"۔ المكتبة الشاملة (بزبان عربی)۔ 8 يناير 2021 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-07
{{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في:|آرکائیو تاریخ=(معاونت) - ↑ "كتاب نزهة النظر في توضيح نخبة الفكر ت الرحيلي - المكتبة الشاملة"۔ المكتبة الشاملة۔ 22 أكتوبر 2017 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-07
{{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في:|آرکائیو تاریخ=(معاونت) - ↑ نخبة الفكر مقدمات المحقق عبد الحميد بن صالح بن قاسم آل أعوج سبر
