ندا وسیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ندا وسیم
ندا وسیم
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش یکم نومبر 1982ء
قومیت پاکستان
عملی زندگی
پیشہ سابقہ ٹینس کھلاڑی
کھیل ٹینس  ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ندا وسیم (پیدائش: یکم نومبر 1982ء)، کراچی پاکستان کی سابقہ ٹینس کھلاڑی ہیں۔[1]

پس منظر[ترمیم]

ندا کراچی میں پیدا ہوئی تھیں۔ انھوں نے سات سال کی عمر سے ٹینس کھیلنا شروع کیا تھا اور کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہی اسے جاری رکھنے کا ارادہ کیا۔ ان کے والدین نے ان کی حوصلہ افزائی اور مدد کی۔انہوں نے امریکا کے، بوسٹن کالج سے بیچلر کی ڈگری اور برطانیہ سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔[2]

پیشہ ورانہ زندگی[ترمیم]

ندا کسی زمانے میں پاکستان کی سب سے کم عمر قومی چیمپیئن تھیں اور اپنے نوعمر دور میں ہی قومی منظر پر ایک غالب طاقت تھیں۔ سن 2000ء میں اسلام آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) کے جونیئر رینکنگ ایونٹ میں، انھوں نے ہندوستانی کھلاڑی ثانیہ مرزا کو ہرایا تھا۔ جونیئر کی حیثیت سے ، وہ ایشیا میں ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں شامل تھیں۔ اپنی تعلیم کے حصول کے دوران انھوں نے ایک وقفہ لیا جبکہ وہ امریکا میں کالج میں ٹینس کھیلتی رہیں۔ بوسٹن کالج میں وہ ٹینس ٹیم کی کپتان تھیں۔[3]

قومی کھیل[ترمیم]

ندا نے نے قومی ٹورنامنٹ میں سندھ کی نمائندگی کی۔ 2007ء میں کراچی کے سی ڈی جی کے اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ 30 ویں نیشنل گیمز میں ، وسیم نے تین طلائی تمغے جیتے: سنگلز، ڈبلز اور ٹیم۔ سنگلز میں، انھوں نے آرمی کی نتاشا آفریدی کو 6-2 اور 6–4 سے شکست دی۔ انہوں نے سارہ محبوب خان اور نتاشا آفریدی کی آرمی جوڑی کو 6-2 اور 6-2 سے شکست دینے کے لیے فرح خورشید کے ساتھ جوڑی بنائی۔[4]

بین اقوامی کھیل[ترمیم]

ندا نے نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں 11 مارچ 1997ء کو فلپائن کی میریسو جیکٹن کے خلاف 14 سال کی عمر میں اپنے پہلے فیڈ کپ میچ میں کھیلی تھیں۔ وہ اس سے 2 سیٹ (0-6، 0-6) سے ہار گئیں۔[5]).

سنگلز[ترمیم]

  • میچز: 13
  • ہارے: 9
  • جیتے: 4
نتیجہ نمبر تاریخ مقابلہ نوعیت حریف ملک حریف سکور
Runner-up 1. March 1997 1997 Fed Cup
Asia/Oceania Zone II
Hard Philippines فلپائن کا پرچم Marisue Jacutin 0-6, 0-6
Runner-up 2. March 1997 Syria سوریہ کا پرچم Sara Taweel 5-7, 3-6
Runner-up 3. March 1997 Pacific Oceania سانچہ:Country data Pacific Oceania Tagifano So'onalole 4-6, 4-6
Runner-up 4. March 1997 1997 Fed Cup
Asia/Oceania Zone II (Play-Off)
Hard Singapore سنگاپور کا پرچم Rui-Jing Wong 1-6, 1-6
Runner-up 5. March 1997 Sri Lanka سری لنکا کا پرچم Sobhini Wickramahewa 4-6, 4-6
Runner-up 6. February 1998 1998 Fed Cup
Asia/Oceania Zone II
Hard India بھارت کا پرچم Nirupama Vaidyanathan 0-6, 1-6
Winner 7. February 1998 Iraq عراق کا پرچم Ishraq Salman 6-2, 6-1
Runner-up 8. February 1998 1998 Fed Cup
Asia/Oceania Zone II (Play-Off)
Hard Malaysia ملائیشیا کا پرچم Chin-Bee Khoo 0-6, 1-6
Runner-up 9. February 1998 Kazakhstan قازقستان کا پرچم Alissa Velts 6-7, 1-6
Winner 10. April 2000 2000 Fed Cup
Asia/Oceania Zone II
Hard Sri Lanka سری لنکا کا پرچم Sobhini de Silva 6-0, 6-2
Runner-up 11. April 2000 Philippines فلپائن کا پرچم Maricris Fernandez 1-6, 6-7
Winner 12. April 2000 Syria سوریہ کا پرچم Farah Dayoub 6-2, 6-3
Winner 13. April 2000 Jordan اردن کا پرچم Dina Naffa 6-0, 6-1

ڈبلز[ترمیم]

نتیجہ نمبر تاریخ مقابلہ نوعیت حریف ملک ساتھی حریف سکور
Runner-up 1. March 1997 1997 Fed Cup
Asia/Oceania Zone II
Hard Syria پاکستان کا پرچم نوشین احتشام سوریہ کا پرچم Farah Dayoub
سوریہ کا پرچم Sara Taweel
0–6, 4–6
Runner-up 2. March 1997 Pacific Oceania پاکستان کا پرچم Nosheen Ehtesham سانچہ:Country data Pacific Oceania Tagifano SO'ONALOLE
سانچہ:Country data Pacific Oceania Adriana Thaggard
1–6, 3–6
Winner 3. April 2000 2000 Fed Cup
Asia/Oceania Zone II
Hard Syria پاکستان کا پرچم Nosheen Ehtesham سوریہ کا پرچم Farah Dayoub
سوریہ کا پرچم Hazar Sidki
6-3, 1–6, 6–1
Winner 4. April 2000 Jordan پاکستان کا پرچم Nosheen Ehtesham اردن کا پرچم Dina Ajani
اردن کا پرچم Dina Naffa
6-2, 6–1

ایوارڈ[ترمیم]

ندا وسیم کو ٹینس میں خدمات کے پیش نظر صدر کا پرائیڈ آف پرفارمنس میڈل 2008ء دیا گیا۔ میڈل کے ساتھ 0.3 ملین۔روپے کا چیک بھی ملا تھا۔ [6]

  1. "Nida Waseem - Billie Jean King Cup- Players". www.billiejeankingcup.com. اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2020. 
  2. "Nida Waseem, Exclusive Interviews". www.pakpassion.net. اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2020. 
  3. "Nida Waseem eyes competitive tennis return". The News. 6 August 2007. اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2020. [مردہ ربط]
  4. Nida sweeps tennis golds in brilliant display Dawn 14 August 2007. Retrieved 21 November 2020
  5. "Billie Jean King Cup- Draws & Results". www.billiejeankingcup.com. اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2020. 
  6. Nida Waseem awarded Pride of Performance Dawn 24 March 2008. Retrieved 21 November 2020.