ندیم ملک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ندیم ملک سینئر پاکستانی صحافی ہیں اور اس وقت سما ٹی وی سے منسلک ہیں جہاں وہ حالات حاضرہ کے ایک پروگرام کی میزبانی کرتے ہیں : ندیم ملک لائیو سماء ٹی وی کا ایک حالات حاضرہ کا پروگرام ہے جس میں ملک کی تازہ ترین صورت حال پر گفتگو ہوتی ہے۔ ملک کی نامور شخصیات سیاسی، اقتصادی صورت حال اور سیکیورٹی معاملات کے حوالے سے اپنے تجزیے پیش کرتے ہیں اور آیندہ دنوں میں حالات کیا شکل اختیار کر سکتے ہیں اس پر خیالات کا اظہار کرتے ہیں ایک میزبان کے طور پر ندیم ملک نے معروف پاکستانی سیاست دانوں کے علاوہ بہت سے بین القوامی راھنماوں کے انٹرویوز بھی کیے ہیں سیاسی مباحثے کے پروگراموں میں ملک کو صف اول کے سیاست دانوں کے علاوہ، اقتصادی ماہرین اور دیگر پیشہ ور ماہرین بھی شامل ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 2002، 2008 اور 2013 کے عام انتخابات کی جامع کوریج کی اس کو علاوہ وزرا اعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کے انتخابات کے لیے بلائے گئے اجلاسوں کو ٹی وی پر براہ راست پیش کرتے رہے۔  ندیم ملک لائیو: حالات حاضرہ کا پروگرام ہے، جس میں پاکستان کے موجودہ حالات اور مستقبل کے چیلنجز اوراہم واقعات کا آزادانہ انداز میں تجزیہ کیا جاتا ہے۔ مباحثہ کی مثبت رفتار کے ساتھ ساتھ ایک مکمل پروگرام جو تقریبا خبر کے ہر پہلو کا احاطہ کرتا ہے۔ ملک کے وفاقی دار الحکومت میں سب سے زیادہ بااثر سیاست دانوں اور دیگر معروف شخصیات سے قومی امور پر بحث  دیکھنے والوں کو معاملات درست زاویے سے سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔