نرگس دت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(نرگس، اداکارہ سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
نرگس دت
پیدائش فاطمہ راشد
1 June 1929
کلکتہ, مغربی بنگال, برطانوی راج
وفات 3 May 1981 (aged 51)
ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
پیشہ اداکاری
سالہائے فعالیت 1935، 1942–1967
شریک حیات سنیل دت (1958–1981)
اولاد سنجے دت
Namrata Dutt
Priya Dutt

نرگس دت (تاریخ پیدائش : 1 جون 1929)ایک بھارتی بالی وڈ اداکارہ تھیں جن کا اصلی نام فاطمہ رشید تھا مگر وہ اپنے فلمی نام نرگس دت سے پہچانی جاتی تھیں-نر گس دت پہلی مرتبہ اسکرین پر ایک چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر فلم “تلاشِ حق “ میں نمودار ہو ئی تھیں مگر ان کا اداکاری (ایکٹنگ) کیرئیر 1942 میں بننے والی فلم “تمنا“ سے شروع ہو تا ہے-1957 میں ریلیز ہونے والی فلم “مدر انڈیا“میں ان کے کردار “رادھا“ کو لا زوال شہرت حاصل ہوئی-1958 میں سنیل دت سے شادی کے بعد انہوں نے فلم انڈسٹری کو چھوڑ دیا- نرگس کا انتقال 1981 میں اپنے بیٹے سنجے دت کے فلمی کیرئیر شروع ہونے سے چند دن قبل لبلبہ کے کینسر سے ہوا-بعد ازاں ان کی یاد میں “نرگس دت میموریل کینسر فاؤ نڈیشن “ بھی بنا یا گیا-

فلمیں[ترمیم]

نوٹ : واضح رہے کہ یہ فہرست مکمل نہیں ہے-

  • تلاشِ حق (1935)
  • تمنا (1942)
  • تقدیر(1943)
  • آدھی رات (1950)
  • بے وفا(1952)
  • انہونی (1952)
  • آہ (1953)
  • مدر انڈیا (1957)
  • رات اور دن (1967)

حوالہ جات[ترمیم]