نرگسی کوفتہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

نرگسی کوفتے یا نرگسی کباب جنوبی ایشیا میں پکایا جانے والا کوفتہ ہے جس کے درمیان میں مرغی کے انڈے رکھے جاتے ہیں۔ چونکہ کٹنے کے بعد اس کی شکل نرگس کے پھول کی طرح ہو جاتی ہے اس لیے اس کا نام نرگسی کوفتے پڑ گیا۔[1][2][3][4]

اجزائے ترکیبی[ترمیم]

ایک سیر باریک کٹا ہوا قیمہ، 13 عدد انڈے، پاؤ بھر گھی، بادام کے 16 دانے، آدھ پاؤ بالائی، آدھ سیر دودھ، لہسن کی 8 پوتھی، 3 تولہ دھنیا، 4 تولہ ادرک، 5 تولہ سرخ مرچ کا سفوف، 3 تولہ کالی مرچ، پاؤ بھر پیاز، 2 تولہ ہری الائچی، 4 تولہ لونگ، 2 تولہ سفید زیرہ، 6 عدد بڑی الائچی، 4 ماشہ زعفران، 1 تولہ کیوڑہ، 3 چھٹانک دہی۔ نیز لیموں ایک عدد، مکتے چنے اور نمک بقدر ضرورت۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Nargis kebabs"۔ BBC Food۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 ستمبر 2013۔
  2. "Nargesi Kebab"۔ Better Recipes۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 ستمبر 2013۔
  3. "Nargisi Kofta (Nargis Kebab)"۔ Titli's busy kitchen۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 ستمبر 2013ء۔
  4. "نرگسی کباب"۔ کھانا پکانا۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 ستمبر 2013ء۔