نرگس (پاکستانی اداکارہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نرگس
نرگس

معلومات شخصیت
پیدائش 12 اگست 1974ء (50 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش لاہور  ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت  پاکستان
بہن/بھائی
عملی زندگی
پیشہ فلمی اداکارہ، رقاصہ
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نرگس پاکستان کی فلمی اور سٹیج اداکارہ اور رقاصہ ہیں۔ سٹیج پر اپنے متنازع رقص اور پر اسرار ذاتی زندگی کی وجہ سے مشہور ہیں۔ معروف ساؤنڈ ریکارڈسٹ ادریس بٹ کی بیٹی ہیں، وہ سیالکوٹ کے مشہور بٹ خاندان سے ہیں , ان کی والدہ عارفوالہ کے قصاب خاندان سے ہے جبکہ ان کی والدہ بلو بھی فلموں میں ہیروئین رہ چکی ہیں اور ان کے کریڈٹ میں بھی متعدد ہٹ فلمیں ہیں۔ وہ بچپن میں اپنی والدہ کے ساتھ فلم سٹوڈیو جایا کرتی تھیں۔ ان حالات میں ان کے لیے فلموں میں دلچسپی لینا ایک لازی امر تھا۔

پہلی فلم[ترمیم]

انھیں 1992ء میں فلم ناگن سپیرا میں ہیروئین کے رول کی پیش کش ہوئی جو انھوں نے قبول کر لی۔ اس فلم میں افضل خان عرف جان ریمبو ان کے مقابلے میں ہیرو تھے۔ بعد میں انھوں نے رانی بیٹی راج کریگی جنت، سالا بگڑا جائے، عروسہ، لیلیٰ، آج کی لڑکی، انسانیت، اولاد کی قسم، وارث، میڈم رانی، دشمن زندہ رہے، دیور دیوانے، دنیا دیکھے گی، چلتی کا نام گاڑی، کرسی اور قانون، کڑی منڈا راضی، چوریاں، لونگ دا لشکارا، کندن اور یار چن ورگا جیسی فلموں میں کام کیا۔

نرگس نے اب تک سو سے زائد فلموں میں کام کیا ہے۔ سید نور کی فلم چوڑیاں میں نرگس پر بارش میں پکچرائز کیا ہوا گانا اس قدر مقبول ہوا کہ اسٹیج کے گلوکار اپنے مکالموں میں اس کا اب تک حوالہ دیتے ہیں۔ جب نرگس فلم انڈسٹری میں وارد ہوئی تو اس وقت وہاں انجمن اور ریما کا راج تھا۔ تاہم نرگس کی اصل حریف ریما تھیں۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

اپنی زندگی کے چند غلط فیصلے انھیں مہنگے پڑے اور وہ سٹیج ڈرامے تک محدود ہو کر رہ گئیں۔ ان کی زندگی کا بدترین دور پولیس انسپکٹر عابد باکسر کے ساتھ مبینہ وابستگی کا دور تھا۔ اس مبینہ دوستی کا انجام اس وقت ہوا جب عابد باکسر نے ایک رات نرگس پر شدید تشدد کیا اور اپنے تیز دھار چاقو سے ان کے سر کے بال مونڈ دیے۔ اس واقعے کے بعد نرگس نے مبینہ طور عابد باکسر کے خوف کی وجہ سے کچھ عرصہ کے لیے ملک چھوڑ دیا۔

وہ 2003ء میں کینیڈا میں ڈیڑھ سال گزارے کے بعد پاکستان واپس آئیں لیکن گوجرانوالہ میں ایک شو کے دوران انھیں پولیس نے حراست میں لے لیا اور ان پر عریانی اور لچر ڈانس کا الزام لگا کر حوالات میں بھیج دیا گیا۔

سٹیج[ترمیم]

نرگس فلم کے ساتھ ساتھ سٹیج ڈراموں میں اداکاری کر رہی ہیں۔ سٹیج ڈراموں میں دیگر اداکاراؤں کے برعکس چست جملے بازی کی وجہ سے کافی شہرت پائی ہے۔ اکثر منجھے ہوئے مرد اداکاروں کے ساتھ فی البدیہہ اور برجستہ جملوں کے تبادلہ میں مشغول نظر آتی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ سٹیج ڈرامے میں ہیجان انگیز رقص کی روایت نرگس نے ہی ڈالی ہے۔

انھوں نے حال ہی میں کئی وڈیو اقراص میں بھی اپنے رقص کے فن کا مظاہرہ کیا ہے جو پاکستان اور بیروں ملک بہت مقبول ہوئیں ہیں۔

مقبولیت[ترمیم]

کہا جاتا ہے کہ سیالکوٹی مشہور خاندان سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ان کو اور بھی زیادہ مقبولیت ملی۔ حال ہی میں نرگس اور ان کی بہن دیدار(ڈانسر) ،دونوں نے سٹیج ڈراموں میں کام کرنا اور ڈانس کرنا چھوڑ دیا ہے۔ دیدار کی شادی کے بعد انھوں نے باقائدہ پریس کانفرنس کے ذریعے بتایا کہ انھوں نے سٹیج ڈراموں میں ڈانس کرنا چھوڑ دیا ہے۔ نرگس کی پاکستان بھر میں مقبولیت ان کے ڈانس اور ان کے بات کرنے کے انداز کی وجہ سے ہے۔ نرگس کی آواز ان کے دیوانوں کو بہت لبھاتی تھی۔