نریندر مودی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
نریندر مودی
(بہاری میں: नरेंद्र मोदी ویکی ڈیٹا پر مقامی زبان میں نام (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تفصیل=

وزیر اعظم بھارت (چودہویں)
آغاز منصب
26 مئی 2014
صدر پرنب مکھرجی
رام ناتھ کووند
Fleche-defaut-droite-gris-32.png منموہن سنگھ
  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
چودہویں وزیر اعلیٰ گجرات
مدت منصب
7 اکتوبر 2001 – 22 مئی 2014
گورنر
Fleche-defaut-droite-gris-32.png کیشوبھائی پاٹل
آنندی بین پاٹل Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
رکن پارلیمان، لوک سبھا
آغاز منصب
16 مئی 2014
Fleche-defaut-droite-gris-32.png مرلی منوہر جوشی
  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
رکن گجرات قانون ساز اسمبلی
مدت منصب
1 جنوری 2002 – 16 مئی 2014
Fleche-defaut-droite-gris-32.png کملیش پاٹل
سوریش پاٹل Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Narendra Damodardas Modi ویکی ڈیٹا پر پیدائشی نام (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 17 ستمبر 1950 (69 سال)[1][2][3][4][4]  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
غازی آباد ضلع، بھارت  ویکی ڈیٹا پر مقام پیدائش (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش 7، لوک کلیان مارگ، نئی دہلی
شہریت Flag of India.svg بھارت[5][6]  ویکی ڈیٹا پر شہریت (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 1.78 میٹر، 5.7 فٹ  ویکی ڈیٹا پر قد (P2048) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وزن 75 کلو گرام  ویکی ڈیٹا پر وزن (P2067) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی[6]  ویکی ڈیٹا پر سیاسی جماعت کی رکنیت (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن بھارتیہ جنتا پارٹی  ویکی ڈیٹا پر رکن (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ جیشودابن نریندرابھائی مودی[7]  ویکی ڈیٹا پر شریک حیات (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 0   ویکی ڈیٹا پر تعداد اولاد (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی دہلی یونیورسٹی (–1978)  ویکی ڈیٹا پر تعلیم از (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تخصص تعلیم سیاسیات  ویکی ڈیٹا پر تعلیم از (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان[6]  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان بہاری زبانیں  ویکی ڈیٹا پر مادری زبان (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی، انگریزی، گجراتی  ویکی ڈیٹا پر زبانیں (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
Order Zayed rib.png آرڈر آف زاید (2019)
Spange des König-Abdulaziz-Ordens.png آرڈر آف عبد العزیز السعود  (2016)
سی این این نیوز 18 انڈین آف دی ائیر (2014)  ویکی ڈیٹا پر وصول کردہ اعزازات (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
نریندر مودی
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ (انگریزی، گجراتی، ہندی، بنگلہ، کنڑ زبان، ملیالم، تیلگو، تمل، مراٹھی، آسامی زبان، Meitei، اڑیہ اور اردو)  ویکی ڈیٹا پر باضابطہ ویب سائٹ (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نریندر دامودر داس مودی (گجراتی: નરેન્દ્ર મોદી) بھارتی سیاست دان اور موجودہ وزیر اعظم ہیں۔ اس سے قبل مودی گجرات (بھارت) کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ ان کی پیدائش 17 ستمبر 1950ء کو شمالی گجرات کے مہسانہ ضلع میں ہوئی۔ مودی کا سیاسی سفر 1984ء میں شروع ہوا۔ جب آر ایس ایس نے اپنے چند ارکان کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں بھیجا، ان میں مودی بھی شامل تھے۔ انہوں نے لال کرشن اڈوانی کی سومناتھایودھیا یاترا اور مرلی منوہر جوشی کی کنیاکماریکشمیر یاترا میں حصہ لیا۔ سنہ 1995ء میں انہوں نے گجرات میں انتخابات کے پرچار کی ذمہ داری نبھائی۔ ان کی ولادت وادی نگر کے ایک چھوٹے سے خاندان میں ہوئی تھی۔ انہوں نے بچپن میں اپنے والد کے ساتھ چائے بیچی۔ آٹھ سال کی عمر میں انہوں نے آر ایس ایس سے اپنا تعلق وابستہ کیا۔ کم عمری میں طے شدہ شادی کی وجہ سے انہوں نے ہائی اسکول مکمل کرنے کے بعد گھر چھوڑ دیا اور دو سال تک شہر در شہر گھومتے رہے۔ گجرات لوٹنے سے قبل وہ کئی مذہبی مراکز کی زیارت کر چکے تھے۔ 1971ء میں وہ سنگھ کے مکمل رکن بن گئے۔ ہنگامی صورت حال کے دوران میں انہیں روپوش ہوجانا پڑا۔ 1985ء میں سنگھ نے انہیں بی جے پی میں شامل کر دیا اور 2001ء تک وہ پارٹی میں کئی عہدوں پر فائز رہے۔

سنہ 2001ء میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ کیشو بھائی پٹیل کے استعفی دینے کے بعد مودی کو وزیراعلیٰ بنایا گیا۔[8] اس کے فوراً بعد وہ گجرات اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ گجرات فسادات میں ان کی زبردست کرکری ہوئی اور انہیں براہ راست اس کا ذمہ دار بتایاگیا۔ مگر عدالت عظمی کو ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔ بحیثیت وزیر اعلیٰ گجرات ان کے کام کاج کی بہت تعریف ہوئی۔ وہ تعلیم، غربت اور صحت کے میدان میں اچھا کام نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنے۔

ابتدائی زندگی

مودی کی پیدائش 17 ستمبر 1950ء کو گجرات کے مہسانہ ضلع میں ایک غریب خاندان میں ہوئی۔ ان کے والد دامودر داس ریلوے سٹیشن پر چائے بیچتے تھے اور والدہ ہیرا بین گزر بسر میں مدد کے لیے لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھیں۔ بچپن میں خود نریندر مودی اپنے والد کے ساتھ ٹرینوں میں چائے بیچا کرتے تھے۔ ان کے سوانح نگار کے مطابق بچپن میں ان کے ذہن میں سنیاسی بننے کا بھی خیال آیا تھا اور وہ کچھ دن راماکرشن مشن میں بھی جا کر رہے۔ 17 سال کی عمر میں جشودا بین سے ان کی شادی ہوئی لیکن دونوں کبھی ساتھ نہیں رہے۔[9]

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ میں شمولیت

1967ء میں ہندو نظریاتی تنظیم آر ایس ایس میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور 70 کی دہائی سے پرچارک یا تنظیم کے مبلغ کے طور پر کام کر نا شروع کر دیا۔

الزامات و تنقید

نریندر دامودر داس مودی متنازع شخصیت کے مالک ہیں۔ مودی کے مخالفین انھیں تفرقہ پیدا کرنے والی شخصیت گردانتے ہیں۔ سنہ 2002ء کے گجرات فسادات کے دوران مودی گجرات کا وزیراعلیٰ تھا جس کی وجہ سے ان پر الزام دیا جاتا ہے کہ وہ پس پردہ اس میں ملوث تھے۔

تصنیف

نریندر مودی نے سنہ 2008ء میں ایک کتاب گجراتی زبان میں ’جيوتی پونج ‘ لکھی تھی جس میں انھوں نے ہندو نظریاتی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ یعنی آر ایس ایس گمنام رہنے والے کے کارکنان کے بارے میں لکھا ہے۔[10]

حوالہ جات

  1. Narendra Modi Biography — اخذ شدہ بتاریخ: 24 فروری 2018
  2. Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000029614 — بنام: Narendra Modi — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/modi-narendra-damodardas — بنام: Narendra Damodardas Modi — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. Store norske leksikon ID: https://snl.no/Narendra_Modi — بنام: Narendra Modi — عنوان : Store norske leksikon
  5. https://en.wikipedia.org/wiki/List_of_Prime_Ministers_of_India — اخذ شدہ بتاریخ: 19 جولا‎ئی 2018
  6. ^ ا ب پ https://eci.gov.in/files/category/97-general-election-2014/
  7. http://www.thehindu.com/news/national/narendra-modis-wife-injured-in-road-accident-in-rajasthan/article22675666.ece — اخذ شدہ بتاریخ: 3 مارچ 2018
  8. "Gujarat Assembly Elections 2012: Narendra Modi profile"۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 اپریل 2013۔
  9. نریندر مودی متنازع شخصیت کے مالک - BBC News اردو
  10. نریندر مودی کو کس نے بنایا؟ - BBC News اردو

بیرونی روابط

دیگر