مندرجات کا رخ کریں

نریندر ناتھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نریندر ناتھ
(بنگالی میں: মানবেন্দ্র নাথ রায়)  ویکی ڈیٹا پر  (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 21 مارچ 1887ء [1]  ویکی ڈیٹا پر  (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
24 پرگنہ   ویکی ڈیٹا پر  (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 26 جنوری 1954ء (67 سال)  ویکی ڈیٹا پر  (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دہرہ دون [2]  ویکی ڈیٹا پر  (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر  (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت میکسیکی کمیونسٹ پارٹی
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا
انڈین نیشنل کانگریس   ویکی ڈیٹا پر  (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جادھو پور یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر  (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان ،  فلسفی ،  مصنف ،  انقلابی ،  حریت پسند   ویکی ڈیٹا پر  (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [1]  ویکی ڈیٹا پر  (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نریندر ناتھ(21 مارچ 1887ء -26 جنوری 1954ء )،بنگال کے انقلابی لیڈر تھے۔ 1936 میں کانگرس میں شامل ہو گئے لیکن دوسری عالمی جنگ کے آغاز میں اتحادیوں کی حمایت کی بنا پر نکال دیے گئے ۔

بنگال کے انقلابی لیڈر۔ ایک دیہاتی اسکول ماسٹر کے لڑکے تھے۔ اصل نام نریندر ناتھ تھا۔ اوائل عمر میں بنگال کے مشہور انقلابی جتندر ناتھ مکرجی سے ملاقات ہوئی اور ان کے ساتھ 1907 سے 1914 تک انقلابی پارٹی میں کام کیا۔ اس دوران میں دو بار گرفتار ہوئے۔

پہلی جنگ عظیم کے آغاز میں غدر پارٹی میں شامل ہو گئے اور جرمنی سے ہندوستان میں اسلحہ لانے کی سازش میں اہم حصہ لیا۔ ناکامی پر فرار ہو کر پہلے چین اور پھر امریکا گئے اور وہاں ایم این رائے کا نام اختیار کرکے کمیونسٹ تحریک میں سرگرم حصہ لینے لگے ۔

بعد ازاں میکسیکو میں کمیونسٹ پارٹی کی تنظیم کی اور جنوبی امریکا کی ریاستوں میں کمیونسٹ نظریات کا پرچار کیا۔ لینن نے انھیں سوویت یونین بل کر بین الاقوامی کمیونسٹ تحریک کے مشرقی شعبے کا منصرم مقرر کیا۔ اسی دوران میں انھیں چین میں کمیونسٹ پارٹی کی تنظیم کے لیے بھیجا

1918 میں اختلافات کی بنا پر، بین الاقوامی کمیونسٹ تحریک سے الگ ہو گئے۔ ان کا خیال تھا کہ مارکسزم میں سائنس اور فلسفے کے بدلتے ہوئے تصورات کی بنا پر تبدیلیاں کی جانی چاہئیں۔

رائے جرمنی اور فرانس سے ہوتے ہوئے پندرہ سال کی جلاوطنی کے بعد خفیہ طور پر ہندوستان پہنچے۔ 1931 میں بمبئی میں پکڑے گئے ۔

کانپور میں مقدمہ چلا اور چھ سال کی سزا ہوئی۔ 1936 میں کانگرس میں شامل ہو گئے لیکن دوسری عالمی جنگ کے آغاز میں اتحادیوں کی حمایت کی بنا پر نکال دیے گئے۔ آخری عمر میں انھوں نے ایک نئے فلسف حیات Radical Humanism کی بنیاد رکھی۔ جس نعرہ تھا، انسان ہر چیز کا پیمانہ ہے۔ لیکن اسے مقبولیت حاصل نہ ہو سکی۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. 1 2 مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12175380k — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015
  2. ↑ http://www.britannica.com/EBchecked/topic/511193/Manabendra-Nath-Roy
نریندر ناتھ