نسائیت پسند نفسیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نسائیت پسند نفسیات (انگریزی: Feminist psychology) اٹھارہویں صدی کے آخر میں حقوق نسواں ایک سماجی اور سیاسی تحریک کے طور پر ابھری۔ تاہم تاریخ میں اس کے طویل المیعاد لمبے راستے کے نتیجے میں مطالعہ کنندوں نے جو نسواںی نفسیات کے بارے میں موجودہ غور کیا ہے وہ ہر دور سے مختلف ہے۔ اس کا تصور اس وقت ایک تحریک کے طور پر کیا گیا ہے جو معاشرے کے اندر خواتین کے ماتحت ہونے کی صورت حال اور انھیں جبر سے آگاہ ہونا چاہتی ہے۔ معاشرے میں خواتین کے اعداد و شمار کو زیادہ اثر انداز بنانے کے عام تصور سے، طرح طرح کی نسوانی نوعیت ابھر کر سامنے آتی ہے۔[1]

تعمیری اور غیر تعمیری تصورات[ترمیم]

تعمیری نسائیت پسند تصورات خواتین کو مرکوز رکھتے ہوئے ان کو سہولت فراہم کرنے اور ہر پہلو سے ان کو ہم آہنگ کرنے پر مرکوز ہوتے ہیں۔ یہ سوچ مردوں کے لیے ضروری نہیں منفی نظریات کی حامل ہو۔ تاہم منفی اور غیر تعمیری تصورات نسائیت پسندی کے حقیقی تصور سے بھی خالی ہو سکتے ہیں۔ مثلًا سنہ 2015ء میں کینیڈا کی یونیورسٹی آف مانیٹوبا کے محقیقین نے معلوم کیا کہ لوگ صحت مند خوراک کو نسائیت اور غیر صحت مند کو مردانگی کے ساتھ جوڑتے ہیں۔ حالاں کہ خوراک کے صحت مند یا غیر صحت مند ہونے سے کسی جنس یا جنس کا علامت دار ہونا ضروری نہیں ہے۔[2]

ماحولیاتی نسائیت[ترمیم]

ماحولیاتی نسائیت نسائیت پسند نفسیات سوچ کی شاخ کے طور پر ابھری ہے۔ یہ ان تحریکوں کا نام ہے جو خواتین اور قدرت کا موازنہ کرتے ہیں اور ظلم، استحصال اور تناسل کے بیچ کے تعلق کا مطالعہ کرتے ہیں۔[3]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]