نشو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اداکارہ صاحبہ کی والدہ اور ریمبو کی ساس نشو اپنے دور کی معروف فلمی ہیروئن تھیں۔

پیدائش[ترمیم]

1954ء کو گجرات میں پیدا ہوئیں،

نجی زندگی[ترمیم]

ان کی ذاتی زندگی کا یہ راز بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ انھوں نے اپنے کلاس فیلو انعام ربانی سے محبت کی شادی کی تھی جس اداکارہ صاحبہ پیدا ہوئی تواسکی پیدائش کے بعد نشو نے انعام ربانی سے طلاق لے لی۔ بعد ازاں نشو نے فلمی نغمہ نگار تسلیم فاضلی سے شادی کرلی ۔ تسلیم فاضلی کا انتقال ہو گیا اور اس کے گھر والوں نے نشو کو گھر سے نکال دیا۔ کچھ عرصہ بعد نشو بیگم کے سابق شوہر انعام ربانی لندن سے لاہور آئے اور اپنی بیٹی سے ملنے کے لیے نشوکے گھر گئے تو دونوں نے ایک دوسرے سے گلے شکوے کیے اور ایک مرتبہ پھر محبت کرنے لگے۔یہاں تک کہ دونوں نے دوبارہ شادی کرلی شادی کے کچھ ہی عرصہ بعد دونوں میں پھر شدید جھگڑے شروع ہو گئے۔ یہاں تک کہ نشو نے انعام ربانی سے دوبارہ طلاق لے لی،[1]پھر جمال پاشا سے شادی کر لی، جو 9 فروری 2017ء کو وفات پاگئے، اداکارہ فردوس بیگم اداکارہ نشو کی سمدھن تھیں اور ان کے بیٹے کی شادی نشو کی بیٹی سے ہوئی، [2]

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 17 اگست 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2021 
  2. https://www.bbc.com/urdu/pakistan-55329929