نشیبِ قطارہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شمال مغربی مصر میں ایک عظیم صحرائی نشیبی علاقہ واقع ہے جو نشیبِ قطارہ (عربی: منخفض القطارة) کہلاتا ہے۔ اس کا زیریں علاقہ سطح سمندر سے 133 میٹر نیچے ہے اور کھارے پانی کے تالابوں اور دلدلی علاقوں سے اٹا پڑا ہے۔ یہ جبوتی کی جھیل اسال کے بعد افریقا کا سب سے نشیبی علاقہ ہے۔ یہ نشیب 7 ہزار مربع میل (18 ہزار مربع کلو میٹر) کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ لمبائی 80 کلومیٹر اور چوڑائی 120 کلومیٹر ہے۔