مندرجات کا رخ کریں

نصاب تعلیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کالی کٹ ہونیورسٹی، کالی کٹ، بھارت میں 2007ء کے داخلوں اور نصاب تعلیم کی تفصیلات

نصاب تعلیم (انگریزی: Syllabus) ایک ترتیب یا دستاویز ہے جو یہ بتاتا ہے کہ کوئی تعلیمی کورس، خواہ اسکولی، کالج، جامعاتی، پیشہ ورانہ، تفریحی، صحت و تندرستی یا کوئی اور نوعیت کا ہو، کن مرکبات پر مشتمل ہے، اس کے اغراض اور مقاصد کیا ہیں، اس کی توقعات کیا ہیں اور اس کا مطالعہ کرنے والوں یا اسے اپنانے والوں کو کیا کیا کرنا ہوگا۔ نصاب تعلیم میں مضامین کا تذکرہ ہوتا ہے۔ مثلًا بھارت جیسے ملک میں اسکولی سطح پر عام طور سے انگریزی، ہندی اور ایک مقامی زبان تو تقریبًا سبھی اسکولوں میں لازمًا پڑھائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ سائنس، ریاضی اور سماجی علوم بھی ضروری سمجھے جاتے ہیں۔ یہ مضامین اگر چیکہ اسکول کی ہر جماعت میں پڑھائے جاتے ہیں، مگر ان میں ہر سطح پر مواد مختلف ہوتا ہے۔ زبانوں کی پڑھائی میں اولًا حرف شناسی، لفظوں کی بناوٹ، فقرہ سازی، انشائیہ، خط نگاری، سوانح، وغیرہ سب سطح در سطح بڑھتے ہیں۔ سائنس میں عمومی معلومات پر پہلے پہل زور دیا جاتا ہے۔ اسکول کے اختتام تک بچے سائنسی تجربے اور آلہ سازی تک میں حصہ لیتے ہیں۔ سماجی علوم میں معمولی افراد خاندان اور رشتوں کے تعارف سے شروع کر کے دھیرے دھیرے تاریخ، شہریت، جغرافیہ وغیرہ پڑھائے جاتے۔ اسی طرح کالج کی سطح پر گریجویشن کی سطح پر عمومًا کچھ مضامین پر توجہ دی جاتی ہے۔ مثلًا بی اے پڑھنے والا ایک طالب علم ممکن ہے کہ بھارت کی تاریخ، بر صغیر کی تاریخ اور عالمی تاریخ کا مطالعہ کرے۔ مگر جب وہی شخص ایم اے کرے گا تو وہ ممکن ہے کسی ایک موضوع پر توجہ دے گا، جیسے کہ بھارت کی تاریخ۔ پھر یہ موضوع کے بھی کئی ذیلی مضامین ہو سکتے ہیں، مثلًا قدیم وادی سندھ کی ثقافت، آریوں کی تاریخ، قدیم ہندوستان کی تاریخ، ہندوستان میں اسلام، مغلوں کی تاریخ، برطانوی ہند، آزاد بھارت کی تاریخ، وغیرہ۔

اہمیت

[ترمیم]

کوئی بھی نصاب تعلیم ایک قسم کا ہدایتی نقشہ فراہم کرتا ہے[1] جس پر تعلیمی مقصد اور اغراض کی پوری عمارت تعمیر کی جا سکتی ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. [https://www.jagranjosh.com/articles/benefits-of-syllabus-for-students-in-learning-process-1523445000-1 How syllabus is important for students to be successful in the exams? A course syllabus acts as a directional map to proceed in the way of leaning. In this article, we will discuss that how your course syllabus helps you prepare effectively and perform well in the exams.]