نصرت جہاں
| نصرت جہاں جین | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
| (بنگالی میں: নুসরাত জাহান) | |||||||
نصرت جہاں جین
| |||||||
| معلومات شخصیت | |||||||
| پیدائش | خطا: Need valid birth date: year, month, day کولکاتا، مغربی بنگال، بھارت |
||||||
| قومیت | بھارتی | ||||||
| دیگر نام | نینا، روحی | ||||||
| جماعت | آل انڈیا ترنمول کانگریس | ||||||
| مناصب | |||||||
| رکن سترہویں لوک سبھا [1] | |||||||
| رکنیت سنہ 30 مئی 2019 |
|||||||
| پارلیمانی مدت | 17ویں لوک سبھا | ||||||
| |||||||
| عملی زندگی | |||||||
| مادر علمی | جامعہ کلکتہ | ||||||
| پیشہ | ماڈل، اداکار، سیاست دان | ||||||
| اعزازات | |||||||
| فیئر ون مس کولکاتا | |||||||
| IMDB پر صفحہ | |||||||
| درستی - ترمیم | |||||||
نصرت جہاں (انگریزی: Nusrat Jahan) (ولادت: 8 جنوری 1990ء) بھارت کی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو بنگالی سنیما میں کافی مشہور ہیں۔[5][6][7] 2019ء میں انھوں نے آل انڈیا ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور 2019ء کے انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لیا۔ اپنے فلمی سفر کا آغاز انھوں نے راج چکرورتی کی فلم شوترو سے کیا۔ اس کے بعد کھوکا 420 میں نظر آئیں۔ ان کی دیگر اہم فلموں میں کھلاؤی، انکوش ہازرہ، سوندھے نمر آگے شامل ہیں۔ یہ فلمیں انھوں نے راہل بوس کے ساتھ کیں۔ جیت کے ساتھ انھوں نے پاور فلم میں کام کیا۔ 2010ء میں انھیں فیئر ون مس کولکاتا کا اعزاز ملا۔
ابتدائی زندگی اور تعلیم
[ترمیم]ان کی دلاوت کولکاتا، مغربی بنگال کے ایک بنگالی خاندان میں ہوئی۔ انھوں نے بھوانی پور کالج سے 12 ویں کی تعلیم مکمل کی ہے۔[8]
فلمی کیریئر
[ترمیم]2010ء میں مقابلہ حسن جیتنے کے بعد نصرت نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔ ٹالی ووڈ میں فلم شوترو سے اپنے فلمی سفر کی ابتدا کی۔ ایک سال کے بعد کھوکا 420 میں کام کیا۔ اسی سال کھلاڑی منظر عام پر آئی۔ اس کے بعد دو آئیٹم سانگ میں نظر آئیں۔ 2015ء میں انکوش ہازرہ کے ساتھ ایک مزاحیہ فلم جمائی 420 میں کام کیا جس میں ہازرہ کے علاوہ پائل سرکار، میمی چکرورتی اور ہرن جیسے اداکار موجود تھے۔ پھر راہل بوس کے ساتھ سوندھے نمر آگے میں کام کیا۔ اس کے علاوہ انھوں میں کئی فلموں میں کام کیا جن میں امی جے کے تومر، اوما، بول دگا مالکی،اور نقاب جیسی فلمیں شامل ہیں۔ نقاب میں ان کے ساتھ ثاقب خان نے اداکاری کی۔ انھوں جیت گانگولی کے ایک نغمہ (جوئے جوئے درگا ماں) میں رقص کیا، اس نغمہ میں سوربھ گانگولی، سوبھا شری گنگولی، میمی چکرورتی، نصرت جہاں اور بونی سین گپتا اسکرین پر دکھائی دیے تھے۔
سیاست
[ترمیم]12 مارچ کو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور آل انڈیا ترنمول کانگریس کی صدر نشین ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ بھارت کے عام انتخابات، 2019ء میں نصرت جہاں بشیر ہاٹ لوک سبھا حلقہ سے انتخاب لڑیں گی۔[9]
ذاتی زندگی
[ترمیم]جہاں کا تقریباً "تین یا چار" سال تک قادر خان کے ساتھ تعلق رہا۔ 2012ء میں اسے سوزیٹ جارڈن کی اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں ملوث قرار دیا گیا۔ جہاں کا کہنا تھا کہ ان کا قریبی تعلق اس واقعے سے پانچ ماہ قبل ختم ہو گیا تھا، لیکن وہ اس کے بعد بھی اچھے دوست رہے۔[10] وکلا کے ایک گروپ نے جہاں پر الزام لگایا کہ وہ قادر خان کو پناہ دے رہی ہے جو قانون سے فرار ہے اور مطالبہ کیا کہ اسے گرفتار کیا جائے۔ بعد میں اس نے کہا کہ اگر اس نے جرم کیا ہے تو اسے قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔[11]
جہاں نے 19 جون 2019ء کو تجارت پیشہ نِکھل جین سے ترکی میں شادی کی۔[12] بعد ازاں جہاں نے دعویٰ کیا کہ شادی قانونی طور پر درست نہیں تھی اور یہ "محض ایک لیو ان ریلیشن شپ" تھی۔[13][14] بعد میں کلکتہ کی ایک عدالت نے فیصلہ دیا کہ جہان اور جین کی شادی قانونی طور پر درست نہیں تھی۔[15]
جہاں نے اداکار یش داس گپتا کے ساتھ تعلقات قائم کیے، لیکن دسمبر 2021 تک ان کی ازدواجی حیثیت غیر واضح رہی۔[15] اگست 2021 میں جہان نے کولکتہ کے ایک نجی اسپتال میں ایک بیٹے، یشان جے داس گپتا، کو جنم دیا۔[16][17][18] رپورٹس کے مطابق بچے کے پیدائش سرٹیفکیٹ میں داس گپتا کو والد کے طور پر درج کیا گیا۔[19] فروری 2022 میں جہاں نے تصدیق کی کہ وہ 2020 سے شادی شدہ ہیں۔[20][21]
اس طرح سے نصر ت جہاں نے آج کے دور کی آداد خیال مسلمان بنگالی ادا کارہ ہونے کی وجہ سے تعدد رشتے قائم بھی کیے اور ان کا برسر عام اقرار کیا۔ نصر ت جہاں سب سے عوامی زندگی میں تقریباً تین سے چار سال تک قادر خان کے ساتھ تعلق رہا، لیکن 2012ء میں سوزیٹ جارڈن کے اجتماعی زیادتی کیس خان کا مبینہ طور پر ملوث ہونا اور نصرت پر قادر خان کو پناہ دینے کا الزام لگنا اس رشتے کو ختم کرنے یا ٹھنڈے بکسے میں ڈالنے کا سبب بنا۔ جہاں نے کہا کہ ان کا تعلق واقعے سے پانچ ماہ پہلے ختم ہو گیا تھا، مگر وہ اچھے دوست رہے ہیں۔ 2019ء میں انھوں نے ترکی میں کاروباری نِکھل جین سے شادی کی، تاہم بعد میں اسے ’’قانونی طور پر غلط‘‘ قرار دیتے ہوئے محض ایک لیو اِن ریلیشن شپ بتایا، جس کی تصدیق بعد میں عدالت نے بھی کی۔ دراصل اس دوسرے اور عوام الناس میں زبان زد عام رشتے کو لے کر میڈیا میں کافی سے زیادہ چرچا ہوتی تھی۔ یہ بھی تاثر پایا گیا کہ رشتے میں نصرت سے زیادہ ان کے ساتھی نکھل کو کہیں زیادہ دلچسپی تھی۔ وہ ترکی سے لوٹنے کے بعد ان دونوں کے رشتے کو دیر پا بنائے رکھنے کی کوشش میں تھے۔ اس بات سے شروع شروع میں نصرت نے بھی اتفاق کیا۔ مگر بعد میں یہ دیکھنے میں آیا نصرت نے اس شادی کو باقی رکھنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ ترکی میں انجام پانے والی ان کی یہ شادی ایک سیول شادی تھی جس میں کسی مذہبی رسم کو انجام نہیں دیا گیا تھا۔ یہ شادی بھارت میں قابل قبول ہو سکتی تھی، بہ شرطیکہ نصرت اور نکھل اس شادی کو بھارت میں لوٹ کر رجسٹر کریں۔ تاہم نصرت نے کافی غور و فکر کرنے بعد اس شادی کی از سر نو تجدید یا اسے پائیدار بنانا غیر مناسب تصور کیا۔ حالانکہ اسی دسہرہ تہوار کے موقع پر نصرت کافی مذہبی رنگ کا عوام کے سامنے مظاہرہ بھی کیا تھا۔ وہ کئی درگا پنڈالوں میں جا جاکر برسر عقیدت کافی رقص و نغمگی میں خود کو مگن دکھایا۔ انھوں نے اپنے سر پر کافی نمایاں طور مانگ میں سندور دکھائی جو ان کے سہاگن ہونے کی علامت تھی اور لوگوں نے اس جذبے کو ایک بیاہتا کے ماں درگا کے لیے اٹوٹ بھکتی سے تعبیر کیا۔ مگر یہ دکھاوا بھی محض ایک چھلاوہ ثابت ہوا اور اس کے بعد نصرت کے اداکار یش داس گپتا کے ساتھ تعلقات قائم ہوئے اور اگست 2021ء میں انھوں نے ایک بیٹے کو اس دنیا میں جنم دیا، جس کے پیدائشی سرٹیفکیٹ میں داس گپتا کو والد کے طور پر درج کیا گیا۔ میڈیا میں اس بات کی کافی خبریں شائع ہوئے۔ فروری 2022ء میں جہاں نے تصدیق کی کہ وہ 2020ء سے داس گپتا سے شادی شدہ ہیں۔ اس طرح کم از کم عوامی سطح پر شادی و خانہ آبادی کی دوڑ دھوپ یہیں پر ختم ہو گئی۔ تاحال اس شادی میں کسی شگاف پڑنے یا کوئی اور رومانی کیفیت کے رو نما ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ بات بھی غور طلب ہے کہ جہاں مذہبی شادی کسی ایک سرحدی حدود میں ہی کیوں نہ انجام پائے، وہ دوسرے ملک میں بھی من و عن قابل ہو سکتی ہے۔ جب کہ سیول شادی کو ایک ملک سے نکل کر دوسرے میں رجسٹر کرنا ہوتا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Members : Lok Sabha — اخذ شدہ بتاریخ: 13 ستمبر 2021
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm4495543/ — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولائی 2016
- ↑ بنام: Nusrat Jahan — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/295776
- ↑ CineMagia person ID: https://www.cinemagia.ro/actor.php?actor_id=423684 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 اپریل 2022
- ↑ Ruman Ganguly (27 اپریل 2011)۔ "It's too good to be true: Nusrat Jahan – Times of India"۔ Articles.timesofindia.indiatimes.com۔ 2013-10-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-01-26
- ↑ "Interview: Tollywood Actress Nusrat Jahan Talks About Bengali Movie "Shatru" Co-Starring Jeet and her Background and Experience – Washington Bangla Radio USA"۔ Washingtonbanglaradio.com۔ 2019-06-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-01-26
- ↑ "Featured | Local Beauty Ms. Nusrat Jahan crowned Fair One Miss Kolkata 2010"۔ Mahiram.com۔ 2013-10-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-01-26
- ↑ "Nusrat Jahan Actress Profile Family Education Life-Career of Nusrat Jahan"۔ kolkatabengalinfo.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-27
- ↑ Ruman Ganguly (12 مارچ 2019)۔ "I'm thrilled to start my political career: Nusrat Jahan"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-03-14
- ↑ "Actress speaks out on friend-turned-fugitive". The Telegraph (India) (بزبان انگریزی). 21 Feb 2012. Retrieved 2023-04-15.
- ↑ "Park Street rape case: Why influential Bengali actress Nusrat Jahan not named in chargesheet?". دی ٹائمز آف انڈیا (بزبان انگریزی). 3 Oct 2016. Retrieved 2023-04-15.
- ↑ "TMC first-time MP Nusrat Jahan gets married in Turkey; skips Parliament oath-taking ceremony"۔ دی اکنامک ٹائمز۔ 21 جون 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-07-15
- ↑ "Marriage with Nikhil Jain not legal, our separation happened"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 9 جون 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-05-06
- ↑ "Estranged husband Nikhil Jain claims Nusrat Jahan always avoided getting marriage registered"۔ The Economic Times۔ 14 جون 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-05-06
- ^ ا ب "Nusrat Jahan, grilled by Yash Dasgupta about their love story, says 'I absconded with you'". Hindustan Times (بزبان انگریزی). 29 Dec 2021. Retrieved 2022-05-06.
- ↑ Monideepa Banerjie (26 اگست 2021)۔ "Trinamool Congress MP Nusrat Jahan Becomes Mother Of Baby Boy"۔ NDTV۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-08-26
- ↑ "It's a Boy! Nusrat Jahan, in News for 'Live-in' Marriage With Nikhil Jain, Delivers Baby in Kolkata Hospital"۔ News18۔ 26 اگست 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-06-18
- ↑ "Birth certificate of Nusrat Jahan's son Yishaan reveals Yash Dasgupta as the baby's father!"۔ The Times of India۔ 16 ستمبر 2021۔ ISSN:0971-8257۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-08-04
- ↑ "Actress-MP Nusrat Jahan's son's birth certificate shows baby's father as Yash Dasgupta"۔ The Economic Times۔ 17 ستمبر 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-05-06
- ↑ "Nusrat Jahan hints she is already married to Yash Dasgupta: 'We do not need to get married again'"۔ Hindustan Times۔ 2 فروری 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-06-18
- ↑ Prerna Yadav (3 فروری 2022)۔ "Nusrat Jahan wipes out wedding rumours with Yash Dasgupta, confirms they're married"۔ India TV News۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-06-18
- 1990ء کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بقید حیات شخصیات
- بنگالی اداکارائیں
- بنگالی سنیما کی اداکارائیں
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- بھارتی مسلم شخصیات
- بھارتی ٹیلی ویژن اداکارائیں
- سترہویں لوک سبھا کے ارکان
- کولکاتا کی اداکارائیں
- مغربی بنگال سے لوک سبھا کے ارکان
- بھارتی اداکار سیاست دان
- اکیسویں صدی کے بھارتی سیاست دان
- اکیسویں صدی کی بھارتی خواتین سیاست دان
- لوک سبھا کی خواتین ارکان
- مغربی بنگال کی خواتین سیاست دان
- مغربی بنگال کے سیاست دان
- بنگالی سیاستدان
- بنگالی مسلمان
