نصیر سومرو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
نصیر سومرو
نصیر سومرو

معلومات شخصیت
پیدائش 28 مارچ 1964 (55 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
ہنگورجا  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
مادر علمی مھران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی
اردو
انگریزی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیم از (P69) ویکی ڈیٹا پر
تعلیمی اسناد بیچلر آف انجینئرنگ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیمی اسناد (P512) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ شاعر،  صحافی،  کالم نگار،  ادبی تنقید نگار،  فرہنگ نویس  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان سندھی زبان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
شعبۂ عمل غزل،  ہائکو،  بیت،  لغت نویسی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شعبۂ عمل (P101) ویکی ڈیٹا پر
ملازمت پاکستان اسٹیل ملز  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں نوکری (P108) ویکی ڈیٹا پر
P literature.svg باب ادب

نصیرسومرو (پیدائش: 28 مارچ 1964ء) ہنگورجا، ضلع خیرپور سندھ، پاکستان میں پیدا ہونے والے انجینئر، صحافی، شاعر، نثر نگار، نقاد اور کالم نگار ہیں۔[1]

حالات زندگی[ترمیم]

نصیرسومرو 28 مارچ 1964ء میں مولانا اللہ بخش سومرو (1923ء - 2008ء) کے گھر ہنگورجا، ضلع خیرپور، سندھ، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اپنے والد مولانا اللہ بخش سومرو سے حاصل کی۔ 1980ء میں میٹرک گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول ہنگورجا ضلع خیرپور سے پاس کیا۔ انٹرمیڈیٹ (پری انجینئری) گورنمنٹ ڈگری کالج كنڈيارو سے امتیازی نمبروں سے پاس کرنے کے بعد انہوں نے مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، جامشورو میں داخلہ لیا اور بیچلر آف انجینئری (مٹلرجی) کی ڈگری سال 1989ء-1984ء میں امتیازی نمبروں سے حاصل کی۔[2]

ملازمت[ترمیم]

1990ء سے 2000ء تک پاکستان اسٹیل ملز میں خدمات انجام دیں۔[2]

ادبی خدمات[ترمیم]

نصیرسومرو بیک وقت سندھی اوراردو زبان میں شاعری کرتے ہیں۔ آپ کی اب تک پانچ کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں تین شاعری، ایک تنقید، ایک شاعری و نثر میں ہے۔ اس کے علاوہ وہ کالم بھی لکھتے ہیں۔ آپ کے کالم روزنامہ جہان پاکستان، روزنامہ کاوش اور روزنامہ ہلال پاکستان (سندھی) میں شائع ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ نے اوکسفرڈ انگلش-سندھی ڈکشنری کے پروجیکٹ میں بطور نائب مدیر و پروف ریڈر کام کیا۔[2]

نمونۂ کلام[ترمیم]

غزل

کچھ کہیں کچھ سنیں آؤ بیٹھیں کہیں خواب پھر سے بُنیں آؤ بیٹھیں کہیں
منزلوں کے نشاں مٹ گئے گرد میں کیسے رستہ چنیں آؤ بیٹھیں کہیں
کچھ نہ تھے کچھ نہیں کچھہ نہ ہوں گے کبھی آس ہے کچھ بنیں آؤ بیٹھیں کہیں
ناچنا ہے اگر ایک دھن پر ہی کیوں اور بھی ہیں دھنیں آؤ بیٹھیں کہیں
کھو گئے تھے تلاشِ خودی میں نصیر اب نہیں الجھنیں آؤ بیٹھیں کہیں

شعر

کتابِ ذات ہو کہ لقائے ماہ و انجم نصیر سرِ ورق کوئی اور ہے پسِ ورق کوئی اور

غزل

اب خودی کو کیا ہوا ویسی نہیں سرخوشی کو کیا ہوا ویسی نہیں
شب وہی تاریک ہے ظلمات کی روشنی کو کیا ہوا ویسی نہیں
بے وفا بادل چلو اپنی جگہ تشنگی کو کیا ہوا ویسی نہیں
جی رہے ہیں کم نہیں یہ حوصلہ زندگی کو کیا ہوا ویسی نہیں

غزل

مکاں نے زماں سے کہا بھی نہیں تبدل کا طوفاں تھما بھی نہیں
یہ ادراک لولاک بے باک دیکھ سفر ارتقا کا رکا بھی نہیں
گھنی رات جگنو حسیں چاندنی سحر سے تقابل ذرا بھی نہیں
گذرتا ہے لمحہ یہ کہتا ہوا خودی گر نہیں پھر خدا بھی نہیں
جو دیکھیں تو بکھرے ہوئے سارے رنگ جو سوچیں تو کوئی جدا بھی نہیں
بدلتے رہے دہر کے ساتھ ہم کہا بھی نہیں کچھ سنا بھی نہیں
یہ کس طرز کی رہگذر ہے نصیر کہ منزل کہاں ہے پتا بھی نہیں

تخلیقات[ترمیم]

نصیر سومرو کی مندرجہ ذیل تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔

  1. پرھ فٹی جا ماک فڑا
  2. ورکھا نین وسن
  3. جل تی کنول جیئن
  4. شاعراٹا ویچار
  5. پنو پنو پڑلاءُ
  6. ورھین جا ورلاپ

مزید دیکھیے[ترمیم]

  • سومرہ
  • ہنگورجا
  • انسائیکلوپیڈیا سندھیانا (سندھی) جلد ہشتم، سندھی لینگویج اتھارٹی، حیدرآباد
  • سندھی ادب کی تاریخ کا جدید مطالعہ (سندھی)، مختیار احمد ملاح، کاٹھیاواڑ اسٹور کراچی، 2014ء

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انسائیکلوپیڈیا سندھیانا (سندھی) جلد ہشتم،سندھی لینگویج اتھارٹی، حیدرآباد، ص 219
  2. ^ ا ب پ نصیر سومرو بلاگ پوسٹ، کراچی