نعلین محمد بن عبد اللہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نعلین محمد بن عبد اللہ
قسمجوتی
موادچمڑہ
اصل مقاممکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ
صنعت کادستی

اردو زبان میں نعلین کا لفظ، محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جوتوں، جوتیوں کے لیے بولا جاتا ہے۔ نعلین، نعل کی جمع ہے، یہ عربی زبان کا لفظ ہے۔ کتب سیرت میں محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نعلین کا ذکر کیا جاتا رہا ہے۔ کتاب نبوی لیل و نہار میں، سعد حسن ٹونکی نے نعلین محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا حال کچھ حال کچھ یوں بیان کیا ہے۔

آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نعل شریف ایک بالشت دو انگل لمبا تھا۔ تلوے کے پاس سے سات انگل چوڑا اور دونوں تسموں کے درمیان پنجے پر سے دو انگل فاصلہ ہوتا تھا۔[1]

عکس نعلین[ترمیم]

نقش کی یا صورت (خانہ معلومات میں تصویر دیکھیے) ابن عربی، ابن عساکر، ابن مرزوق، فاروقی، امام بلقینی، جلال الدین سیوطی، امام سخاوی، امام نتاوی، ابن فہد وغیرہ اور دیگر محدثین کے نزدیک معتمد ہے۔

سند[ترمیم]

نقش نعلین کو شیخ ابو الفضل بن ابراء التونسی سے روایت کی انھوں نے اپنے شیخ ابن الحیہ انھوں نے فقیہ ابن زید عبد الرحمان ابن العربی انھوں نے اپنے والد۔ ۔۔ حافظ القاضی ابوبکر ابن ابن العربی الاشبیلی المغافری جو فاس شہر میں مدفون ہیں

بیرونی روابط[ترمیم]

کیا نقش نعلین پاک متبرک ہے…؟آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ tahaffuz.com (Error: unknown archive URL)

حوالہ جات[ترمیم]

  1. نبوی لیل و نہار، مولانا سعد حسن ٹونکی، ص 412، طبع کراچی (مع شمائل ترمذی)