نعمان اعجاز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
نعمان اعجاز
تفصیل=

معلومات شخصیت
پیدائش 14 فروری 1965 (53 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
لاہور  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
مذہب اسلام
عملی زندگی
پیشہ اداکار،فلم اداکار  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
اعزازات
ویب سائٹ
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آئی ایم ڈی  بی - آئی ڈی (P345) ویکی ڈیٹا پر

نعمان اعجاز پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹیلیوژن اور فلمی اداکار ہیں۔ وہ 14 فروری 1965 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ وہ پی ٹی وی کے سینیئر ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ ان کو شہرت ڈراموں میں اداکاری سے ملی۔ آج کل وہ دنیا نیوز کے سیاسی مزاحیہ پروگرام مذاق رات کی میزبانی کر رہے ہیں۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

نعمان اعجاز لاہور کے علاقے اچھرا میں سنیما گھر کے مینیجر کے ہاں پیدا ہوئے۔ کیتھیڈل ہائی اسکول لاہور سے تعلیم کا آغاز کیا۔ فارمن کرسچن کالج اور قائد اعظم لا کالج سے تعلیم مکمل کی۔ ان کی زوجہ کا نام ربعہ ہے اور وہ تین بچوں کے باپ ہیں۔

عملی زندگی[ترمیم]

انھوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز پی ٹی وی سے کیا اور اپنے ابتدائی ڈراموں میں ہی اپنا لوہا منوا لیا۔ بتدریج ترقی کرتے کرتے انھوں نے فلموں میں بھی کام کیا اور آج کل وہ تقریباً ہر ٹی وی چینل کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ انھیں بین الاقوامی شہرت حاصل ہے اور وہ کئی غیر ملکی پروگراموں میں مہمانِ خصوصی رہ چکے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]