نعمان شاہ بخاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نعمان شاہ بخاری
پیدائش28 اکتوبر 1984(1984-10-28)
پیشےمہندس
نعت خواں
نغمہ خواں
آلاتدف ، آواز
ریکارڈ لیبل
  • بنوریہ میڈیا
  • ماس میڈیا پروڈیکشن
متعلقہ کارروائیاںجنید جمشید

نعمان شاہ ایک معروف نظم خواں اور منشد ہیں۔ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں بھی مشہور ہیں۔ ان کی مشہوری میں اس وقت ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا جب انھوں نے مشہورِ زمانہ سیریل ارطغرل غازی کے تھیم سونگ کو بنیاد بنا کر اردو میں ترانہ پڑھا۔ اپنی خوبصورت آواز کی بدولت انھوں نے کئی نظمیں کامیابی سے پڑھی ہیں۔ اور خوب پزیرائی حاصل کی ہے۔انھوں نے نظمیں اکیلے بھی پڑھی ہیں اور دوسرے نظم گو حضرات کے ساتھ تعاون کرکے بھی ریکارڈ کروائی ہیں۔ ان کے زیادہ تر نشید اسلامی موضوعات پر مشتمل ہوتے ہیں جن میں آلاتِ موسیقی میں سے صرف دف استعمال ہوا ہے کیونکہ دیگر آلاتِ موسیقی اسلامی فقہ میں جمہور علما کے نزدیک حرام ہیں۔