نعیم الدین مراد آبادی
نعیم الدین مراد آبادی | |
|---|---|
| لقب | صدر الافاضل |
| ذاتی زندگی | |
| پیدائش | 1 جنوری 1887 (21 صفر 1300ھ) |
| وفات | 13 اکتوبر 1948 (عمر 61 سال) (19 ذو الحجہ 1367ھ) |
| مدفن | جامعہ نعیمیہ (مرادآباد) |
| مذہب | اسلام |
| قومیت | انڈیا |
| دور حکومت | جنوبی ایشا |
| فرقہ | سنی |
| فقہی مسلک | حنفی |
| بنیادی دلچسپی | تفسیر، فقہ |
| قابل ذکر کام |
تفسیر خزائن العرفان |
| مرتبہ | |
مؤثر | |
| سلسلہ مضامین |
| بریلوی تحریک |
|---|
|
|
ادارے بھارت
پاکستان
مملکت متحدہ |
|
نعیم الدین مرادآبادی مفسّر، محدّث، مُناظر، خطیب، مصنف اورقومی راہنماتھے۔
نام
[ترمیم]آپ کا تاریخی نام غلام مصطفیٰ رکھا گیا مگر سیّد محمد نعیم الدّین کے نام سے مشہور ہوئے۔[1]
پیدائش
[ترمیم]آپ کی ولادت 21 صفر المظفر 1300 ھ بمطابق یکم جنوری 1883ء کو مراد آباد(ہند) میں ہوئی۔
تعلیم
[ترمیم]آٹھ سال کی عمر میں قرآنِ پاک حفظ کر لیا۔ والد ِ مکرّم مولانا سیّد مُعین الدّین نُزْہَت سے اردو اور فارسی لکھنا پڑھنا سیکھی۔ درسِ نظامی کی تعلیم مولانا شاہ فضل احمد امروہی اور مولانا شاہ گل محمد قادری علیہما رحمۃ اللہ الہادِی سے حاصل کی۔ 19سال کی عمر میں درسِ نظامی سے فراغت حاصل کی اور ایک سال فتویٰ نویسی کی مشق فرمائی۔ تدریس میں خاصا کمال حاصل تھا اور استاذ العلماء کے لقب سے مشہور تھے۔ اعلیٰ حضرت نے انھیں صدرالافاضل کا خطاب دیا۔
بیعت
[ترمیم]شرفِ بیعت اور اجازت و خلافت آپ نے اپنے استادِ مکرم مولانا شاہ گل محمد قادریعلیہ رحمۃ اللہ القَویسے سلسلۂ عالیہ قادریہ میں شرفِ بیعت حاصل کیا۔اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ ربِّ العزت کے علاوہ آپ کو اپنے مرشِد گرامی اور شیخ المشائخ مولانا شاہ علی حسین اشرفی کچھوچھوی علیہ رحمۃ اللہ القَوی نے بھی اجازت و خلافت عطا فرمائی۔ [2]
تدریس
[ترمیم]تدریسی خدمات 1910ء میں آپ علیہ الرَّحمہ نے مراد آباد میں مدرسہ انجمن اہلِ سنّت وجماعت کی بنیاد رکھی جو بعد میں جامعہ نعیمیہ کے نام سے مشہور ہوا۔
شاگرد
[ترمیم]آپ کی تربیت سے ایسے شاگردتیار ہوئے جنھوں نے مزید مدارس قائم فرمائے، جن میں سے ان چند میں سے ایک مندرجہ ذیل ہیں۔
- مولانا ابوالبرکات سیّد احمد قادری صاحب[3] (بانیِ دار العلوم حزب الاحناف )
- مولانا محمد عمر نعیمی (بانیِ دار العلوم نعیمیہ، کراچی )
- مولانا ابوالخیر نور اللہ نعیمی (بانی ِدار العلوم حنفیہ، بصیر پور، اوکاڑہ )
- مفتی محمد حسین نعیمی (بانی دار العلوم جامعہ نعیمیہ، لاہور )
- حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی (گجرات)
- علامہ غلام فخر الدین گانگوی (میانوالی)
- جسٹس پیر محمد کرم شاہ (بھیرہ شریف)
تحریک پاکستان میں کردار
[ترمیم]آپ کے دور میں عقائد واعمال میں طرح طرح کے فتنے پیدا ہو رہے تھے ۔ آپ نے ان تمام کے ردّ میں قائدانہ کردار اداکیا۔ تحریکِ پاکستان میں بھی آپ کا کردار مثالی رہا۔آپ کی کوششوں سے بنارس(ہند) میں آل انڈیا سنی کانفرنس 1946ء میں منعقد ہوئی جس میں مطالبۂ پاکستان کی زبردست حمایت کی گئی۔[4]
تصانیف
[ترمیم]آپ نے 20سال کی عمر میں پہلی کتاب علم ِ غیب نَبَوی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم پرتالیف فرمائی جس کا نام اَلْکَلِمَۃُ الْعُلْیَا لِاِعْلَاءِ عِلْمِ الْمُصْطَفٰی ہے[5]۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان کے ترجمۂ قرآن کنزالایمان پر آپ نے تفسیری حاشیہ خزائن العرفان تحریر فرمایا جو سابقہ معتَمد تفاسیر کا خلاصہ اور مشہورِ زمانہ ہے۔ کے علاوہ آپ نے پندرہ روزہ رسالہ "السواد الاعظم" بھی جاری فرمایاجو بعد میں ماہنامہ بنا۔ دینی وملی، سیاسی وسماجی، تدریسی اور تبلیغی خدمات کے باوجود صدر الافاضل نے تقریباً دودرجن کتابیں بطور یاد گار چھوڑی ہیں۔
- تفسیر خزائن العرفان
- نعیم البیان فی تفسیر القرآن
- اَلْکَلِمَۃُ الْعُلْیَا لِاِعْلَاءِ عِلْمِ الْمُصْطَفٰی
- اطیب البیان در رد تقویۃ الایمان
- مظالم نجدیہ برمقابر قدسیہ
- اسواط العذاب علی قوامع القباب
- آداب الاخیار
- سوانح کربلا
- سیرت صحابہ رضی اللہ تعالٰی عنہم
- التحقیقات لدفع التلبیسات
- ارشاد الانام فی محفل لمولود والقیام
- کتاب العقائد
- زاد الحرمین
- الموالات
- گلبن غریب نواز
- شرح شرح مائۃ عامل
- پراچین کال
- فن سپاہ گری
- شرح بخاری (نامکمل غیر مطبوع)
- شرح قطبی (نامکمل غیر مطبوع)
- ریاض نعیم (مجموعہ کلام)
- کشف الحجاب عن مسائل ایصال ثواب
- فرائد النور فی جرائد القبور
وصال
[ترمیم]آپ علیہ الرَّحمہ کا وصال مبارک 19 ذوالحجۃ الحرام 1367ھ بمطابق 23اکتوبر 1948ء بروز جمعۃ المبارک کو ہوا۔[6]جامعہ نعیمیہ مرادآباد (ہند)کی مسجد کے گوشے میں آپ کا مزار مبارک رحمتِ الٰہی کے سائے میں ہے۔
ماخذ و مراجع
[ترمیم]- علامہ عبد الحکیم شرف قادری۔ عظمتوں کے پاسبان، باب 2، چودہویں صدی اور اس کے بعد کے علما و مشائخ، [نمبر 34] مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی صدرالافاضل ۔ الممتاز پبلی کیشنز: لاہور، 2000ء، ص306۔
- علامہ جمیل احمد نعیمی ضیائی۔ بانیان سلسلہ نعیمیہ۔ بزم چشتیہ صابریہ: کراچی، 2017ء۔
- علامہ غلام معین الدین نعیمی۔ حیاتِ صدر الافاضل۔ فرید بک سٹال: لاہور، 2018ء۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ علامہ عبد الحکیم شرف قادری۔ عظمتوں کے پاسبان، باب 2، چودہویں صدی اور اس کے بعد کے علما و مشائخ، [نمبر 34]، مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی صدرالافاضل ۔ الممتاز پبلی کیشنز: لاہور، 2000ء، ص306۔
- ↑ علامہ جمیل احمد نعیمی ضیائی۔ بانیان سلسلہ نعیمیہ۔ بزم چشتیہ صابریہ: کراچی، 2017ء، ص206۔
- ↑ علامہ غلام معین الدین نعیمی۔ حیاتِ صدر الافاضل۔ فرید بک سٹال: لاہور، 2018ء، ص13 ملخصاً۔
- ↑ علامہ غلام معین الدین نعیمی۔ حیاتِ صدر الافاضل۔ فرید بک سٹال: لاہور، 2018ء، ص189۔
- ↑ علامہ غلام معین الدین نعیمی۔ حیاتِ صدر الافاضل۔ فرید بک سٹال: لاہور، 2018ء، ص33۔
- ↑ علامہ جمیل احمد نعیمی ضیائی۔ بانیان سلسلہ نعیمیہ۔ بزم چشتیہ صابریہ: کراچی، 2017ء، حاشیہ ص251۔
- 1887ء کی پیدائشیں
- 1 جنوری کی پیدائشیں
- 1300ء کی پیدائشیں
- 1367ء کی وفیات
- بریلوی مکتب فکر کی شخصیات
- بیسویں صدی کے مسلمان محققین اسلام
- بھارتی مرد شعرا
- علمائے اہلسنت
- مترجمین قرآن
- مفسرین
- چودہویں صدی کے ہندوستانی شعرا
- احمد رضا خان کے خلفا
- احناف
- بیسویں صدی کے بھارتی شعرا
- 1948ء کی وفیات
- بھارتی علمائے اسلام
- بھارت کے سنی علما
- اہل سنت