نعیم مرتضی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

صحافی،ادیب،محقق،مورخ[ترمیم]

محمدنعیم مرتضیٰ(Muhammad Naeem Murtaza) 4 اپریل 1967ء کو لاہور کے شمالی علاقے سلطان پورہ میں پیدا ہوئے۔1989ء میں بچوں کے اخبارات و رسائل سے لکھنے کی ابتدا کی۔مضامین نویسی کے متعددمقابلوں میں انعامات حاصل کیے. 1991ء میں عملی صحافت کاآغاز روزنامہ"سعادت"لاہورسے کیا۔کچھ عرصہ روزنامہ"آفتاب" لاہورسے وابستہ رہے۔1993ء میں روزنامہ"نوائے وقت" کے ویکلی "فیملی میگزین" سے منسلک ہوئے۔ یہاں طویل عرصہ خدمات سر انجام دیں۔اس دوران پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے تاریخ ، ایم اے اردو اور ایم اے پنجابی(گولڈمیڈل) کی ڈگریاں حاصل کیں۔ بعد ازاں لاہورسے شروع ہونے والے دبئی کے اخبار روزنامہ"الشرق" کے میگزین ایڈیٹر رہے۔مانچسٹر کے ماہنامہ "روشن کائنات" کے اعزازی اوورسیز ایڈیٹرہیں۔سہ ماہی "آرکائیوز" اور سہ ماہی رسالہ COMBO international بھی شایع کرتے رہے۔ماہنامہ "شمالی لاہورٹائمز" کے بانی مدیر ہیں۔بچوں کے پنجابی زبان کے رسالہ "پکھیرو" میں لکھتے ہیں۔کالم نگاری بھی کرتے ہیں۔ان کی دلچسپی کاموضوع لاہور کی تاریخ ہے۔ان کی پہلی کتاب "نیالاہور" 2004ءمیں منظرعام پرآئی ۔اب تک ان کی پانچ کتابیں شایع ہو چکی ہیں۔[1][ترمیم]

تصانیف[ترمیم]

  • واقعات لاہور
  • نعیمیات
  • نیالاہور
  • نمک کاشہر ،کھیوڑہ
  • جامع مطالعہ پاکستان
  1. https://www.nawaiwaqt.com.pk/21-Feb-2022/1504513