نغمے کا قتل (ناول)
| نغمے کا قتل (ناول) | |
|---|---|
| (انگریزی میں: To Kill a Mockingbird) | |
| مصنف | ہارپر لی |
| زبان | انگریزی |
| اصل زبان | انگریزی |
| موضوع | نسل پرستی |
| ادبی صنف | جنوبی گوتھ، بلڈونگزرومان |
| ناشر | جے۔ بی۔ لپنکوڈ اینڈ کارپوریشن |
| تاریخ اشاعت | 11 جولائی 1960 |
| صفحات | 281 |
| اعزازات | |
| درستی - ترمیم | |
نغمے کا قتل (انگریزی: To Kill a Mockingbird) ہارپر لی کا ناول ہے جو 1960ء میں شائع ہوا اور اشاعت کے فوراً بعد ہی اسے ناقدین اور قارئین سے انتہائی پسندیدگی کی سند حاصل ہو گئی تھی۔ اس ناول کی آج تک 30 ملین سے زائد کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں اور اس کا ترجمہ 40 سے زائد زبانوں میں کیا جا چکا ہے۔ اس ناول کو 1961ء میں پلٹزر انعام سے نوازا گیا۔ ناول کی کہانی ایک کم سن بچی اور اس کے روشن خیال والد کی ہے جو پیشے کے لحاظ سے وکیل ہے۔ جب وہ ایک سیاہ فام کا مقدمہ لڑتا ہے تو سفید فام برادری ان کے لیے مشکلات کھڑی کر دیتی ہے، اس ناول میں ان دشواریوں اور امریکی معاشرے کی نسلی تفاوت کو بہت اثر انگیز انداز سے پیش کیا گیا ہے۔ اس ناول پر ایک فلم بھی بن چکی ہے جو خاصی کامیاب ہوئی۔ وکیل ایٹیکس کا مرکزی کردار مشہور اداکار گریگوری پیک نے ادا کیا جنھیں اس کردار کو نبھانے پر آسکر ایوارڈ ملا۔ [2]
الطاف فاطمہ نے اس ناول کا اردو ترجمہ ”نغمے کا قتل“ کے عنوان سے کیا ہے جسے اردو ترجمے میں ایک مثالی حیثیت حاصل ہے۔[3] [4]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ عنوان : 1001 Children's Books You Must Read Before You Grow Up
- ↑ اینا فوکا، لورا فائن (مدیر)۔ "To Kill a Mockingbird"۔ انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا۔ 2023-05-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-08-17
- ↑ "چلتا مسافر از الطاف فاطمہ"۔ جمہوری پبلکیشنز۔ 2019-08-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-08-17
- ↑ https://www.rekhta.org/ebooks/detail/naghme-ka-qatl-harper-lee-ebooks?lang=ur
- 1930ء کی دہائی میں سیٹ ناول
- 1960ء کے امریکی ناول
- اولین ناول
- فکشن میں قانون
- نسل پرستی کے متعلق ناول
- ہارپر لی کے ناول
- جے بی لیپنکوٹ اینڈ کمپنی کی کتابیں
- امریکی ناول جن پر فلمیں بنیں
- 1933ء میں سیٹ فکشن
- 1934ء میں سیٹ فکشن
- 1935ء میں سیٹ فکشن
- الاباما میں سیٹ ناول
- 1960ء کی کتابیں
- امریکی سنسنی خیز ناول
- انگریزی زبان کے ناول
- سزائے موت کے بارے میں فلمیں
- ادبی تخلیقات
- بیسویں صدی کا ادب
- امریکی ادب
- ناول
- جنسی جرائم کے جھوٹے الزامات کے بارے میں فکشن
- امریکی بلڈنگس رومان
- قانون کے متعلق ناول
- 1933ء میں سیٹ ناول
- 1934ء میں سیٹ ناول
- 1935ء میں سیٹ ناول
- امریکی جرائم ناول
- بلڈنگس رومان
- گوتھک ناول
- نفسیاتی ناول
