نفائس اللغات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
نفائس اللغات
مصنفمولوی اوحد الدین بلگرامی
ملکFlag of برطانوی ہند برطانوی ہندوستان
زباناردو، فارسی
صنفلغت
ناشرمطبع نول کشور لکھنؤ
تاریخ اشاعت
1849ء
صفحات436

نفائس اللغات اردو زبان کی ایک لغت ہے، جسے مولوی اوحد الدین بلگرامی نے 1837ء (1253ھ) میں مدون کیا۔ 636 صفحات پر مشتمل یہ لغت مطبع نول کشور لکھنؤ سے 1849ء میں شائع ہوئی۔ اس لغت میں بنیادی اندراج اردو الفاظ کو بنا کر ان کی تشریح فارسی زبان میں کی گئی ہے اور ان کے عربی اور فارسی مترادفات بھی دیے گئے ہیں۔ اردو الفاظ کی سند دینے کی بجائے عربی اور فارسی مترادفات کی سند کے طور پر جا بجا عربی اور فارسی اشعار پیش کیے گئے ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ڈاکٹر مسعود ہاشمی،اردو لغت نویسی کا تنقیدی جائزہ، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی، 1992ء،ص 48