نفرت انگیز جرم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نفرت انگیز جرم (انگریزی: Hate crime) ایک جیسا جرم ہے جس کا ارتکاب کرنے والا اپنے شکار کو حملے کا نشانہ اس وجہ سے بناتا ہے کہ کسی سماجی زمرہ بندہ کی رکنیت رکھتا ہے (یا سمجھا جاتا ہے کہ وہ رکھتا ہے) یا کسی مخصوص نسل سے تعلق رکھتا ہے۔

انسانی تاریخ میں نسل پرستی اور نفرت انگیز جرم کے کئی جرائم دیکھنے میں آئے ہیں۔ ان میں پچھلی صدی میں اڈولف ہٹلر کی جانب سے بڑے پیمانے پر یہودیوں کا منظم قتل عام اور 2019ء میں ہونے والا کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملہ شامل ہیں۔

یہ جرائم وائرس کی طرح پھیل سکتے ہیں۔ چنانچہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر ہونے والے حملوں کے بعد برطانیہ میں مساجد اور مدرسوں پر حملوں کی ایک نئی لہر 2019ء ہی کے مارچ کے مہینے میں دیکھنے میں آئی تھی۔ اُن حملوں کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے جس میں برطانیہ میں چھ سو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔[1]


مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]