نقش پا
نقش پا، پاؤں کی چھاپ یا پاؤں کے نشان (انگریزی: Footprint) سے مراد وہ چھاپ یا اس طرح کی تصویر ہے جو کسی شخص کے زمین پر چلنے یا بھاگنے کے بعد ظاہر ہوتے ہیں۔ ان چھاپوں میں کسی شخص کے پاؤں کی ساخت، پاؤں کی انگلیوں کی چھاپ اور چند مخصوص لکیریں ہوتی ہیں جو ہر شخص کے پاؤں کے پیچھے ہوتے ہیں۔ چھاپ کی ہیئت جو دیکھتے ہوئے اس بات کا اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ یہ پاؤں کے نشانات کیا کسی پڑی عمر کے شخص کے ہیں یا ایک چھوٹے بچے کے، اس بات کے بھی قیاس لگائے جا سکتے ہیں جس کے پاؤں کے نشانات چھپیے ہیں وہ مرد تھا یا عورت۔ پاؤں کے نشانات سے یہ بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ گزرنے والا شخص قد میں لمبا تھا یا پستہ قد تھا۔ نشانات سے گزرنے والے کی چال کا بھی پتہ چلتا ہے کہ کیا کوئی شخص سکون سے جا رہا تھا یا وہ دوڑتے ہوئے جلدی جلدی سے گذر رہا تھا۔ کئی نشانات کے مطالعے سے یہ بھی پتہ چل سکتا ہے جس شخص کے نشانات کا مطالعہ کیا گیا وہ صحیح البدن تھا یا کہ معذوری کا شکار تھا۔ کیوں کہ اگر کوئی عضو سے کوئی محروم ہو، جیسے کہ پاؤں کی کوئی انگلی یا ایک پاؤں ہی۔ اپاہج شخص جو ایک پاؤں سے محروم ہو، لازمًا بیساکھیوں کی مدد سے آگے بڑھے گا یا پھر کسی کے سہارے سے۔ ایسے میں پاؤں کے نشانات کے ساتھ ساتھ بیساکھیوں کے نشانات یا پھر ایک تین پاؤں کے نشانات کا چھپا ہوا ملنا ایک عام بات ہے۔ پاؤں کے نشانات سے یہ بھی پتہ چلے گا کہ کتنے لوگ ایک وقت میں ایک راستے سے گذرے ہیں۔ جرائم کے مطالعے میں پاؤں کی چھاپ کے مطالعات بھی کافی اہمیت رکھتے ہیں۔
پاؤں کی چھاپ صرف انسانوں کے لیے محدود نہیں ہے، جانور بھی زمین پر اپنے پاؤں کے نشانات چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ ان کے پنجوں کے نشانات، ناخنوں کے نشانات اور مخصوص پاؤں کے نشانات پر مشتمل ہوتے ہیں۔ الگ الگ نشانات کی ہیئت سے گذر نے والے جانور کی شناخت ہو سکتی ہے۔ مثلًا شیر کے پاؤں کے نشانات کتے کے نشانات سے بالکل مختلف ہوتے ہیں۔ کئی معدوم نسل کے جانوروں کی ہیئت کے مطالعے کے ان کے پاؤں کے نشانات کافی مدد گار ثابت ہوئے ہیں۔
چینی ماہرین کی رائے
[ترمیم]چینی ماہرین کا ماننا ہے کہ پاؤں کی انگلیاں انسان کی شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق انگلیاں کچھ اس طرح شخصیت کی عکاسی کرتی ہیں۔[1]