مندرجات کا رخ کریں

نقص الدم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نقص الدم
دیگر نامقصر الدم، بے دمویت، قلت الدم
Microsopic view with Giemsa staining of a blood smear with abnormally small and translucent red blood cells
بلڈ اسمیئر (Blood smear) جس میں خون میں فولاد کی قلت ظاہر ہو رہی ہے اور سرخ خون کے خلیات چھوٹے اور ماند دکھائی دے رہے ہیں۔
تلفظ
اختصاصدمیات
علاماتتھکا محسوس کرنا، زرد جلد، کمزوری، سانس پھولنا، مد ہوشی[1]
اسبابخون کا ضیاع، سرخ خون کے خلیات کی پیداوار میں کمی اور سرخ خون کے خلیات کا زیادہ ٹوٹنا[1]
تشخیصی طریقہخون میں ہیموگلوبن کی پیمائش[1]
شرح1.92 بلین / 24% (2021ء)[2]

نقص الدم[3][4] یا بے دمویت[4] یا قصر الدم[3] / خون کی کمی (انیمیا) ایسی حالت کو کہتے ہیں جس میں کسی شخص کے خون میں ہیموگلوبن کی مقدار عام اور مناسب مقدار سے کم ہو جاتی ہے۔ آئرن (فولاد) کے ایٹم کا حامل مالیکیول ہیموگلوبن ایک لحمیہ ہے۔ ہیموگلوبن خون کے سرخ خلیوں میں ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے خون کا رنگ سرخ دکھائی دیتا ہے۔ پھیپھڑوں میں آکسیجن کا ارتکاز زیادہ ہے۔ یہاں ہیموگلوبن آکسیجن کے ساتھ ایک کمزور بندھن بناتی ہے۔ بافتوں میں آکسیجن کا ارتکاز کم ہے۔ وہاں یہ بندھن ٹوٹتا ہے اور آکسیجن بافتوں کو ملتی ہے۔ اس طرح ہیموگلوبن بافتوں کو خون مہیا کرتی ہے۔ سر چکرانا، مختصر سانس آنا، جلد کا زرد ہو جانا، پیشاب کا زیادہ آنا اور بھوک کا کم لگتا انیمیا کی علامات ہیں۔

یہ بیماری خوراک کی کمی، الرجی اور زہر وغیرہ کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ علاج کے لیے ڈاکٹر سب سے پہلے اس بیماری کے سبب کا پتہ لگاتے ہیں اور پھر علاج شروع کیا جاتا ہے۔ انیمیا کی بہت سی صورتیں غذا میں آئرن اور وٹامن کی کمی کی وجہ سے لاحق ہوتی ہیں۔ ان حالتوں میں انیمیا کے علاج کے لیے خوراک میں آئرن اور وٹامن کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ عام طور پر مردوں کے مقابلے میں عورتیں اس بیماری میں زیادہ مبتلا ہوتی ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ TG Janz, RL Johnson, SD Rubenstein (Nov 2013). "Anemia in the emergency department: evaluation and treatment". Emergency Medicine Practice (بزبان انگریزی). 15 (11): 1–15, quiz 15–16. PMID:24716235.
  2. William M Gardner; Christian Razo; Theresa A McHugh; Hailey Hagins; Victor M Vilchis-Tella; Conor Hennessy; Heather Jean Taylor; Nandita Perumal; Kia Fuller; Kelly M Cercy; Leo Zucker Zoeckler; Catherine S Chen; Stephen S Lim; Amirali Aali; Kalkidan Hassen Abate; Sherief Abd-Elsalam; Ame Mehadi Abdurehman; Getachew Abebe; Hassan Abidi; Richard Gyan Aboagye; Hassan Abolhassani; Girma Beressa Aboye Aboye; Yonas Derso Abtew; Manfred Mario Kokou Accrombessi; Denberu Eshetie Adane Adane; Tigist Demssew Adane; Isaac Yeboah Addo; Miracle Ayomikun Adesina; Daniel Adedayo Adeyinka; Qorinah Estiningtyas Sakilah Adnani (2023). "Prevalence, years lived with disability, and trends in anaemia burden by severity and cause, 1990–2021: findings from the Global Burden of Disease Study 2021". The Lancet Haematology (بزبان انگریزی). 10 (9): e713–e734. DOI:10.1016/s2352-3026(23)00160-6. hdl:2164/22615. ISSN:2352-3026. PMID:37536353. {{حوالہ رسالہ}}: نامعلوم پیرامیٹر |مصنفین کی نماش= رد کیا گیا (help)
  3. ^ ا ب میڈیکل ڈکشنری یا ڈاکٹری لغات از حکیم غلام جیلانی، ص 5
  4. ^ ا ب لغات طب از حکیم غلام نبی، ص 27