مندرجات کا رخ کریں

نقل مقامی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سائنس اور بالخصوص وراثیات و خلیاتی حیاتیات میں نقل مقامی کا لفظ انگریزی کے trans-location کے متبادل کے طور پر اختیار کیا جاتا ہے، trans کے لفظ کا سابقہ عمومی طور پر عبر کے معنوں میں آتا ہے اور بنیادی طور پر اس کا مفہوم منتقلی کا ہوتا ہے (اس کی مزید وضاحت کے لیے انتقال (transduction) کا صفحہ دیکھیے) جبکہ location کا لفظ جگہ یا مقام یا مکان کا مفہوم رکھتا ہے۔ گویا اس کو نقل مکانی بھی لکھنا علمی اعتبار غلط نہیں ہوگا مگر چونکہ نقل مکانی کا لفظ عام طور پر اردو میں migration کے لیے ہجرت کے لفظ کے نعم البدل کے طور پر بھی مستعمل ہے جو اپنے مفوم میں motion یا حرکت سے زیادہ قریب ہوکر locomotion سے نزدیک آجاتا ہے جبکہ translocation کا لفظ (جیسا کہ نیچے اس کے استعمالات میں آجائے گا) زیادہ تر تصور میں مقام یا کسی چیز کی جگہ سے قربت رکھتا ہے اسی لیے سائنسی مضامین میں اسے نقل مقامی لکھا جاتا ہے۔


ضد ابہام صفحات کے لیے معاونت یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے۔ ایسے الفاظ جو بیک وقت متعدد معانی پر مشتمل ہوں یا متفرق شعبہ ہائے فنون سے وابستہ ہوں، انہیں ضد ابہام صفحہ کہا جاتا ہے۔ اگر کسی اندرونی ربط کے ذریعہ آپ اس صفحہ تک پہونچے ہیں تو، آپ اس ربط کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ ربط درست اور متعلقہ صفحہ سے مربوط ہو جائے۔ مزید تفصیل کے لیے ویکیپیڈیا:ضد ابہام ملاحظہ فرمائیں۔