نمرہ خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نمرہ خان
معلومات شخصیت
پیدائش (1990-06-26) 26 جون 1990 (عمر 33 برس)
کراچی، پاکستان
قومیت پاکستانی
عملی زندگی
مادر علمی انڈس ویلی اسکول آف آرٹس اینڈ آرکیٹیکچر   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکارہ
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نمرہ خان(پیدائش: 26 جون، 1990ء) ایک پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور ہدایت کارہ ہیں۔[1]

ابتدائی زندگی[ترمیم]

نمرہ 26 جون، 1990ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ان کے پاس برطانیہ کی شہریت بھی ہے۔ انھوں نے اپنی ثانوی (سیکینڈری) تعلیم کراچی میں حاصل کی۔ انھیں انڈس ویلی اسکول آف آرٹس اینڈ آرٹیٹیکچر کی طرف سے فلم سازی میں ڈگری ملی ہے جبکہ آپ اداکاری میں بھی ایک سند حاصل کرچکی ہیں۔ نمرہ کا اپنا بیوٹی سیلون بھی ہے۔ آپ ایک اچھی اسکوائش کھلاڑی ہیں۔

21 اگست، 2014ء کو ایک روڈ حادثہ میں آپ بری طرح متاثر ہوگئیں تھی۔ جب آپ شوٹنگ سے لوٹ رہی تھی تو آپ کی گاڑی کی ٹکر ایک وین سے ہو گئی۔ ان کی دائیں ٹانگ 3 مختلف جگہوں سے فریکچر ہو گئی۔ دماغ میں زخم ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر اسے جلدی ٹھیک نہ کر پائے۔[2][3]

فنی سفر[ترمیم]

ٹیلی ویژن[ترمیم]

انھوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز ٹی وی سیریل خواب تعبیر سے کیا۔ انھوں نے چوبھن، چھوٹی سی غلط فہمی، خوشی کے لیے آیا چاند، شریک حیات پہلی جمعرات، رشتہ انجانا سا اور چھوٹی سی زندگی سمیت کئی ڈراموں اور ٹیلی فلموں میں کام کیا۔[4] انھوں نے جب ووی ویڈ اور کس دن میرا ویا ہووے گا جیسے مزاحیہ ڈراموں میں کام کیا۔

فلمیں[ترمیم]

ان کی پہلی فلم بلائنڈ لو 2016ء میں جاری ہوئی۔[5] بعد میں فلم سایہ خدائے ذو الجلال (2016ء) میں نظر آئیں۔[6]

فلمیں[ترمیم]

ٹیلی ویژن[ترمیم]

سال سیریل چینل
2013ء چبھن پی ٹی وی
زرد چھاؤں
2014ء خواب تعبیر پی ٹی وی
شریک حیات ہم ٹی وی
پہلی جمعرات ایکسپریس انٹرٹینمینٹ
2015ء چھوٹی سی غلط فہمی ہم ٹی وی
میرا خدا ہم ٹی وی
2016ء جب ووی ویڈ اردو 1
کیسی خوشی لے کے آیا چاند اے پلس انٹرٹینمینٹ
رشتا انجانا سا اے آر وائی ڈیجیٹل
چھوٹی سی زندگی ہم ٹی وی
2017ء باغی اردو 1
الف اللہ اور انسان ہم ٹی وی
مہربان اے پلس انٹرٹینمینٹ
2018ء زن مرید ہم ٹی وی
2021ء مجھے خدا پر یقیں ہے جیو ٹی وی
2021ء بنو جیو ٹی وی

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Nimrah Khan Drama List, Height, Date of Birth & Net Worth"۔ Pakistani.PK - Your Local Guide to Business Listings, Restaurants, Hotels & Product Reviews (بزبان انگریزی)۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اپریل 2017 
  2. "Pakistani actress Nimra Khan seriously injured in a car accident"۔ Aaj News (بزبان انگریزی)۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2017 
  3. "Pakistani celebrities who met horrible road accidents!"۔ ARYNEWS (بزبان انگریزی)۔ 2016-08-01۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2017 
  4. "Shehzad Sheikh is back with Choti Si Zindagi and three more projects"۔ HIP (بزبان انگریزی)۔ 2016-08-16۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2017 
  5. "Upcoming: 'Blind Love' to hit theatres come Eid - The Express Tribune"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 2016-05-24۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2017 
  6. "Saya-e-Khuda-e-Zuljalal is not just another war movie, say the producers"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ 2015-07-25۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2017 

مزید پڑھیے[ترمیم]