نمونے کا نظریہ
Appearance
ریاضی میں نمونے کا نظریہ ریاضی کے زمرے کے مختلف خاکوں کا مطالعہ ہے (مثلاً گروپوں، میدانوں، گرافوں، سیٹ نظریہ کے مجموعات کا ریاضیاتی منطق کی رو سے مطالعہ)۔ مطالعہ کے اجزا نظریات کے نمونے ہیں جو رسمی زبان میں ہیں۔ رسمی زبان کے فقروں کو نظریہ کہا جاتا ہے؛ نظریے کا نمونہ ایک خاکہ ہے (مثلًا ایک تعبیر جو نظریے کے فقروں پر کھری اترتی ہو۔
نمونے کا نظریہ یہ تسلیم کرتا ہے اور نزدیک سے دوگونہ پن سے جڑا ہے: یہ علم المعانی کے عناصر (معنے اور حقیقت) کو جانچتا ہے۔ اس کے لیے علم المعانی کے عناصر (فارمولے اور شواہد) کا مربوط زبان سے جوڑ کر دیکھا جاتا ہے۔ چانگ اور کیئسلیر (1990ء)[1] کے حوالے سے :
- نمونے کا نظریہ = منطق + عالمی الجبرا