مندرجات کا رخ کریں

نمک کے آدمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نمک کے آدمی
پہلے نمک کے آدمی کا سر ایران کے قومی عجائب گھر میں

معلومات شخصیت

نمک کے آدمی (فارسی: مردان نمکی، انگریزی: Saltmen) ایران کے صوبہ زنجان کے شہر زنجان کے مغرب میں واقع چہر آباد میں موجود نمک کی کان سے دریافت ہونے والی انسانوں کی ان باقیات، ڈھانچوں یا تقریباً حنوط شدہ لاشوں کو کہا جاتا ہے جو 1993ء کے موسم سرما میں دریافت ہوئی تھیں۔ ان کی تعداد چھ ہے جن میں ایک عورت اور ایک نوجوان لڑکا بھی شامل ہے۔ ان میں سے کچھ لاشوں کو بُلڈوزر کے ذریعے کان کنی کا کام کرتے ہوئے شدید نقصان بھی پہنچا تھا۔ سنہ 2008ء میں اس کان پر کام روک دیا گیا اور چھٹے آدمی کی لاش ناکافی لوازم و سہولیات کی بنا پر وہیں رہ گئی۔[1][2]

نمک کے ان آدمیوں میں سے دو کا تعلق 400 قبل مسیح کے ہخامنشی دور سے ہے اور دو ساسانی عہد کے ہیں جن کا زمانہ 400 سے 600 قبل مسیح کا تھا۔ نمک کے آدمی دنیا میں دریافت ہونے والے اب تک کے آثار میں سب سے قیمتی سمجھے جاتے ہیں جن کی قیمت کا تاحال تعین نہیں ہو سکا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "SALT MEN OF IRAN" (بزبان انگریزی)۔ pasthorizonspr۔ 7 June 2011۔ 30 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 ستمبر 2019 
  2. "مردان نمکی" (بزبان فارسی)۔ جهان نیوز۔ 11 مارچ 2012