نند کشور وکرم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
نند کشور وکرم
Nand Kishore Vikram.jpg 

معلومات شخصیت
پیدائش 17 ستمبر 1929  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
راولپنڈی  ویکی ڈیٹا پر مقام پیدائش (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 27 اگست 2019 (90 سال)  ویکی ڈیٹا پر تاریخ وفات (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دہلی  ویکی ڈیٹا پر مقام وفات (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند (17 ستمبر 1929–15 اگست 1947)
Flag of India.svg بھارت (15 اگست 1947–27 اگست 2019)  ویکی ڈیٹا پر شہریت (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 3   ویکی ڈیٹا پر تعداد اولاد (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ افسانہ نگار، مترجم، نثر نگار، صحافی  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو  ویکی ڈیٹا پر زبانیں (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں منتخب افسانے، مصور تذکرے، آوارہ گرد، دیویندر اسر، کچھ دیکھے کچھ سنے، ہنس راج رہبر کے منتخب افسانے  ویکی ڈیٹا پر کارہائے نمایاں (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
P literature.svg باب ادب

نند کشور وِکرم (پیدائش: 17 ستمبر 1929ء— وفات: 27 اگست 2019ء) اردو زبان کے بھارتی افسانہ نگار، مترجم، ادیب، صحافی اور نثر نگار تھے۔

ولادت[ترمیم]

ان کی پیدائش 17 ستمبر 1929ء کو غیر منقسم ہندوستان کے شہر راولپنڈی میں ہوئی تھی۔

ادبی زندگی[ترمیم]

تقسیم کے بعد وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہندوستان آگئے تھے۔یہاں آنے کے بعد بھی اپنی ادبی اور صحافتی سرگرمیاں جاری رکھیں اور انہوں نے مارچ 1957 میں دہلی انتظامیہ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔اس کے بعد 1964 سے 1979تک بطور اسسٹنٹ ایڈیٹر ماہنامہ آجکل میں خدمات انجام دیں اور انہوں نے پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) میں بطور اسسٹنٹ انفارمیشن آفیسر کے طور پر بھی کام کیا۔ مسٹر نند کشور وکرم گزشتہ 35 سال اردو کا واحد حوالہ جاتی مجلہ عالمی اردو ادب نکال رہے تھے۔ انھوں نے ترقی پسند مصنفین کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔انھوں نے ادبی زندگی کا آغاز شاعری سیکیا پھر کہانیاں لکھنی شروع کیں۔

تصانیف[ترمیم]

انھوں نے کئی کتابیں اپنی یادگار چھوڑی ہیں جن میں

  • مصور تذکرے،
  • ہنس راج اہیر کے افسانے،
  • کچھ دیکھے کچھ سنے،
  • اردو،
  • دیوندر اسر

وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے حوالہ جاتی مجلہ ’عالمی اردو ادب‘ کے 42 شمارے نکالے جو اہم موضوعات اور اہم شخصیات پر مبنی ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے انگریزی سے اردو اور پنجابی سے اردو میں متعدد کتابوں کاترجمہ بھی کیا۔

وفات[ترمیم]

دہلی میں 27 اگست 2019ء کو بعمر 90 سال وفات پاگئے،

حوالہ جات[ترمیم]