شیر علی خان پٹودی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(نوابزادہ شیرعلی خان سے رجوع مکرر)
شیر علی خان پٹودی لودھی
عرفSher
پیدائش13 May 1913
پٹودی، مشرقی پنجاب (now in ہریانہ), برطانوی ہند کے صوبے اور علاقے
وفات29 مئی 2002(2002-50-29) (عمر  89 سال)
لاہور, Pakistan
وفاداری برطانوی ہند
پاکستان کا پرچم Pakistan
سروس/شاخ British Indian Army
 پاکستان فوج
سالہائے فعالیت1933–1958
درجہمیجر جنرل
یونٹپاک فوج
آرمی عہدہ1st Punjab Regiment
Pakistan Army 14 Brigade
کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج
مقابلے/جنگیںWorld War II
پاک بھارت جنگ 1947
اعزازاتہلال جرأت (Military)
دیگر کامAmbassador and civil servant


نواب زادہ شیرعلی خان پٹوڈی لودھی میجر جنرل ریٹائرڈ نواب زادہ شیرعلی خان آف لودھی نواب اب رہیم علی خان پٹوڈی لودھی کے دوسرے صاحبزادے تھے۔ وہ 13 مئی 1913ء کو پٹوڈی ہریانہ میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے ایچیسن کالج لاہوراور پرنس آف ویلز رائل انڈین ملٹری کالج دہرہ دون اور رائل ملٹری کالج ساندھرست سے تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے ساتویں لائٹ کیولری آف انڈئن آرمی میں 1933ء میں کمیشن حاصل کیا اور پہلی بٹالین آف پنجاب رجمینٹ کی دوسری جنگ عظیم کے دوران کمان کی۔ جنگ ختم ہونے کے بعد انڈین آرمڈ فورسز کے اتاشی کے طور پرواشنگٹن میں خدمات انجام دیں۔ وہ جنرل یحیٰ خان کی کابینہ میں وفاقی وزیراطّلاعات ونشریات اور قومی امور بھی رہے۔ وہ کئی سال پاکستان پولو ٹیم کے ارکان بھی رہے۔ ان کے بیٹے میجرجنرل اسفندیارعلی خان نے بھی پاکستان آرمی میں خدمات انجام دیں۔