نواب نصر اللہ خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
نواب محمد نصر اللہ خان
ولی عہد ریاست بھوپال
Nawab Nasr-Ullah Khan of Bhopal.jpg
ولی عہد ریاست بھوپال
معیاد عہدہ 2 اکتوبر 1901ء3 ستمبر 1924ء
(مدتِ ولی عہدی: 22 سال 11 ماہ 1 دن شمسی)
جانشین نواب حمید اللہ خان
شریک حیات قیصر دلہن بیگم صاحبہ
(17 جنوری 1902ء3 ستمبر 1924ء)
شوکت محل بیگم صاحبہ
(1920ء3 ستمبر 1924ء)
نسل محمد حبیب اللہ خان بہادر
محمد رفیق اللہ خان بہادر
نورجہاں بیگم
اردو نواب محمد نصر اللہ خان
خاندان نواب بھوپال
والدہ سلطان کیخسرو جہاں، بیگم بھوپال
پیدائش اتوار 16 ذوالقعدہ 1293ھ/3 دسمبر 1876ء
حمید منزل، بھوپال، ریاست بھوپال، برٹش راج،
موجودہ بھوپال ضلع، مدھیہ پردیش، بھارت
وفات بدھ 3 صفر 1343ھ/ 3 ستمبر 1924ء
(عمر: 47 سال 9 ماہ شمسی)
عیدگاہ کوٹھی، بھوپال، ریاست بھوپال، بھارت
تدفین مدھیہ پردیش، بھارت
مذہب اہل سنت

نواب محمد نصر اللہ خان (پیدائش: 3 دسمبر 1876ء– وفات: 3 ستمبر 1924ء) سلطان کیخسرو جہاں، بیگم بھوپال کے بڑے فرزند اور ریاست بھوپال کے ولی عہد تھے۔ 1924ء میں فوت ہوئے۔

پیدائش اور ابتدائی حالات[ترمیم]

نواب نصر اللہ خان کی پیدائش بروز اتوار، 16 ذوالقعدہ 1293ھ/ 3 دسمبر 1876ء کو حمید منزل، بھوپال میں ہوئی۔ اُس وقت سلطان شاہ جہاں، بیگم بھوپال کی حکومت قائم تھی۔ ابتدائی تعلیم محل میں ہی حاصل کی۔ نواب نصر اللہ کی والدہ سلطان کیخسرو جہاں، بیگم بھوپال تھیں۔

ازواج[ترمیم]

نواب نصر اللہ خان کی پہلی شادی قیصر دلہن بیگم صاحبہ سے 17 جنوری 1902ء کو گوہر محل، بھوپال میں انجام پائی۔ قیصر دلہن بیگم صاحبہ کا انتقال 1955ء میں بھوپال میں ہوا۔ قیصر دلہن سردار ولایت علی خان اور چندا بیگم صاحبہ کی بیٹی تھیں اور میاں باقی محمد خان اُن کے نانا تھے۔ نواب نصر اللہ خان نے دوسری شادی 1920ء میں شوکت محل بیگم صاحبہ سے کی، یہ شادی بھی بھوپال میں انجام پائی۔

ولی عہد ریاست بھوپال[ترمیم]

2 اکتوبر 1901ء کو باقاعدہ ولی عہدی کی قانونی رسم انجام پائی جس میں خطابِ شاہی ولی عہد بہادر تفویض ہوا اور 9 توپوں کی سلامی کا اختیار دے دیا گیا۔

نواب نصر اللہ خان بحیثیتِ ولی عہد ریاست بھوپال سلطان کیخسرو جہاں، بیگم بھوپال کے ہمراہ دہلی دربار میں شرکت کرتے ہوئے۔ (12 دسمبر 1911ء)

اولاد[ترمیم]

قیصر دلہن بیگم صاحبہ سے دو بیٹے پیدا ہوئے۔

محمد حبیب اللہ خان بہادر[ترمیم]

حبیب اللہ خان کی پیدائش 2 دسمبر 1903ء کو شوکت محل، بھوپال میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم محل میں دی گئی اور بعد ازاں ممبئی یونیورسٹی میں پڑھتے رہے۔ اپریل 1930ء میں فیروزہ دلہن بیگم صاحبہ سے شادی ہوئی۔ جون 1930ء میں انتقال کیا۔

محمد رفیق اللہ خان بہادر[ترمیم]

رفیق اللہ خان کی پیدائش 8 مئی 1905ء کو شوکت محل، بھوپال میں ہوئی۔1942ء میں انتقال ہوا۔

نورجہاں بیگم[ترمیم]

نواب نصر اللہ خان کی ایک بیٹی دوسری زوجہ شوکت محل بیگم صاحبہ سے ہوئی جس کا نام نورجہاں بیگم رکھا گیا۔ نورجہاں بیگم کی پیدائش عیدگاہ کوٹھی، بھوپال میں 1921ء میں ہوئی۔ 1926ء میں لیفٹننٹ کرنل فخر الملک سے نکاح ہوا۔ 1928ء میں بھوپال میں انتقال ہوا۔

وفات[ترمیم]

نواب نصر اللہ خان نے مرض ذیابیطس میں زیادتی کے سبب بروز بدھ 3 صفر 1343ھ/ 3 ستمبر 1924ء کو عیدگاہ کوٹھی، بھوپال میں 47 سال 9 ماہ کی عمر میں وفات پائی۔[1]

خطابات شاہی[ترمیم]

  • 5 جون 1920ء: کرنل عالی جاہ نواب حافظ سر محمد نصر اللہ خان صاحب ولی عہد بہادر، نائٹ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی اسٹار آف انڈیا۔
  • 14 جون 1912ء: میجر جرنیل۔
  • یکم جنوری 1918ء- 1922ء: آنرایبل کرنل نویں بھوپال انفنٹری۔
  • 1924ء: نگران محکمہ جنگلات، بھوپال۔
  • 1922ء- 1924ء: کرنل انچیف ولی عہد انفنٹری۔

حوالہ جات[ترمیم]