نوجوت کور سدھو
نوجوت کور سدھو | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
پنجاب قانون ساز اسمبلی کی رکن | |||||||
مدت منصب 2012 – 8 اکتوبر 2016ء | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
شہریت | ![]() |
||||||
مذہب | سکھ مت | ||||||
جماعت | بھارتیہ جنتا پارٹی | ||||||
شریک حیات | نوجوت سنگھ سدھو | ||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
درستی - ترمیم ![]() |
نوجوت کور سدھو ایک بھارتی سیاست دان اور پنجاب اسمبلی کی سابق رکن ہے۔[1] انھیں 2012ء میں امرتسر مشرق سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کے طور پر اسمبلی کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔
انھیں اہم پارلیمانی سیکرٹری کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ وہ پیشے سے ڈاکٹر ہیں۔ پنجاب محکمہ صحت میں برسرخدمت رہتے ہوئے جنوری 2012ء میں سیاست میں شامل ہونے کے لیے انھوں نے استعفی دے دیا۔[2] ان کی شادی سابق کرکٹ کھلاڑی اور انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو سے ہوئی ہے۔[3][4] ان کا کرن نام کا بیٹا اور رابعہ نام کی بیٹی ہے۔[5]
وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل پر اپنی ناراضی کا اظہار کرنے سے قبل انھوں نے اپنے فیس بک پیج سے بی جے پی پارٹی سے اپنے استعفے کا اعلان کیا۔ نوجوت کور اور ان کے کرکٹ کھلاڑی سے لیڈر بنے شوہر نوجوت سنگھ سدھو کے پارٹی کے پنجاب یونٹ کے ساتھ اختلافات کے ظاہر ہوتے ہی انھوں نے یکم اپریل 2016ء میں بی جے پی سے استعفی دے دیا۔[5]
نوجوت کور نے ریاست کے ایک سینئر میڈیکل افسر کی طرف سے موہالی میں چلائے جا رہے ایک نجی ہسپتال کو اسٹنگ آپریشن کے ذریعے اجاگر کیا۔[6] اس وقت کے مرکزی وزیر صحت غلام نبی آزاد نے ڈاکٹر نوجوت کور سدھو کو محکمہ صحت کی پالیسیوں کو بہتر بنانے کے لیے قومی پی این ڈی ٹی کمیٹی کا رکن بننے کے لیے مدعو کیا تھا۔[7]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "The Tribune, Chandigarh, India - Jalandhar Edition"۔ Tribuneindia.com۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-10-18
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2012-10-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-03-25
- ↑ "Navjot Kaur Sidhu | Region in pics | Photos Punjab"۔ hindustantimes.com۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-10-18
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2013-12-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-03-25
- ^ ا ب http://indianexpress.com/article/india/india-news-india/navjot-singh-sidhus-wife-quits-bjp/#sthash.
- ↑ "Sidhu's wife pitted against another greenhorn in Amritsar (E)"۔ Indian Express۔ 21 جنوری 2012۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-10-18
- ↑ The Tribune, Chandigarh, India - Jalandhar Edition