نوری مکثر
Appearance
نوری مکثر[1] (فوٹو ملٹی پلائر / PMT) انتہائی حساس روشنی ناپنے والے آلے ہیں، جو برقی مقناطیسی طیف (electromagnetic spectrum) کے بالائے بنفشی (ultraviolet)، مرئی (visible) اور قریبی تحت الحمراء (near-infrared) حصوں میں روشنی کا سراغ لگا سکتا ہے۔ یہ ویکیوم ٹیوب کی ایک قسم ہیں اور خاص طور پر ویکیوم فوٹو ٹیوب کے زمرے میں آتی ہیں۔
یہ آلات آنے والی روشنی سے پیدا ہونے والے برقی رو کو کئی مراحل پر مشتمل ڈائنوڈ (dynodes) کے ذریعے تقریباً 100 ملین گنا یعنی (یعنی 160 dB) تک بڑھا سکتے ہیں جس کی بدولت انتہائی کم روشنی میں بھی انفرادی نوریات (photons) کی شناخت ممکن ہو جاتی ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ جامع اردو انسائيكلوپيڈيا۔ قومى كونسل برائے فروغ اردو زبان، وزارت ترقى انسانى وسائل، حكومت هند،۔ 2003۔ ص 199۔ ISBN:978-81-7587-000-0