نو فلائی زون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نو فلائی زون سے مراد یہ ہے کہ کسی خطے کی فضائی حدود کے اندر خاص قسم کے طیارے پرواز نہیں کر سکتے۔ یہ پابندی عموماً کسی ملک کے خاص مقامات کو فضائی حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے لگائی جاتی ہے۔[1]

وہ ممالک جن میں پہلے نو فلائی زونز قائم کیے گئے تھے - عراق، بوسنیا اور ہرزیگووینا اور لیبیا

اس کے علاوہ کھیلوں کے مقابلوں اور بڑے عوامی اجتماعات کی صورت میں بھی نو فلائی زون کی پابندی عارضی طور پر لگائی جا سکتی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد کسی خاص حدود کے اندر طیاروں کو داخلے سے روکنا ہوتا ہے، تاکہ ان مقامات کو حملوں اور دشمن کی جانب سے فضائی نگرانی سے محفوظ رکھا جا سکے۔[2]

اس قسم کی پابندی کا اطلاق فوجی طاقت اور ذرائع سے کیا جاتا ہے، جیسے فوجی نگرانی، فوجی تنصیبات پر ممکنہ حملے کو روکنے کے لیے دشمن کی فوج پر حملہ (پری ایمپٹِو سٹرائیک) اور ایسے طیاروں کو مار گرانا جو اس پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نو فلائی زون میں داخل ہو جائیں۔[3]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "prohibited_flights_not" 
  2. "Pdf" (PDF) 
  3. "نو فلائی زون"