مندرجات کا رخ کریں

نکہت زرین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
زرین 2022ء میں
ذاتی معلومات
عرفنکی[حوالہ درکار]
قومیتبھارت
پیدائش (1996-06-14) 14 جون 1996 (عمر 28 برس)
نظام آباد، آندھرا پردیش (اب تلنگانہ), بھارت
وزن51 کلوگرام (112 پونڈ)
کھیل
کھیلباکسنگ
درجہ بندیFlyweight

نکہت زرین (پیدائش14 جون 1996) ایک بھارتی خاتون باکسر ہے۔ اس نے انطالیہ میں منعقدہ 2011ء بین الاقوامی باکسنگ ایسوسی ایشن خواتین کی یوتھ اور جونیئر عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ زرین نے 2022ء بین الاقوامی باکسنگ ایسوسی ایشن خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغا جیتا اور بین الاقوامی باکسنگ ایسوسی ایشن عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغا جیتنے والی پانچویں بھارتی خاتون بن گئیں۔ زرین جون 2021ء سے بینک آف انڈیا میں جنرل بینکنگ آفیسر کے طور پر کام کرتی ہیں اس نے برمنگھم 2022ء کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغا جیتا تھا۔

نکہت زرین 14 جون 1996ء کو آندھرا پردیش (موجودہ تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں محمد جمیل احمد اور پروین سلطانہ کے ہاں پیدا ہوئیں۔ [1] اس نے اپنی ابتدائی تعلیم نظام آباد کے نرملا ہرودیا گرلز ہائی اسکول سے مکمل کی۔ [2] وہ حیدرآباد ، تلنگانہ کے اے وی کالج میں بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کر رہی ہے۔ زرین کو بینک آف انڈیا ، اے سی گارڈز، حیدرآباد کے زونل آفس میں اسٹاف آفیسر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

نکہت زرین نے ترکی میں منعقدہ خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپیئن شپ جیت لی ہے جس کے بعد وہ بھارت کی وہ پانچویں خاتون بن گئی ہیں جنھیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ وہ بھارت کے لیے عالمی چیمپیئن شپ جیتنے والی پہلی مسلمان باکسر بھی بن گئی ہیں۔ بھارت باکسر نے تھائی لینڈ کی جٹپونگ جٹامس کو چیمپیئن شپ کے فلائی ویٹ ڈویژن میں پانچ صفر سے شکست دی۔

اس جیت کے بعد خوشی سے دمکتی ہوئی زرین نے پوچھا کیا میں ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہی ہوں؟ یہ سنہ 2018ء میں بھارتی باکسر میری کوم کی چیمپیئن شپ میں جیت کے بعد سے بھارت کا پہلا طلائی تمغا ہے۔کوم اس ٹورنامنٹ میں اس سے قبل چھ مرتبہ چیمپیئن رہ چکی ہیں۔ دیگر انڈین خواتین جنھوں نے چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا ہے ان میں سریتا دیوی، جینی آر ایل اور لیکھا کے سی شامل ہیں۔باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اجے سنگھ نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'عالمی چیمپیئن شپ میں میڈل جیتنا ایک خواب جیسا ہے اور نکہت کو اتنی جلدی یہ اعزاز ملنا انتہائی قابلِ تعریف ہے۔زرین کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے اور پورے ملک سے ان کے لیے مبارکباد کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ باکسر پر 'بھارت کو فخر ہے'۔کرن ٹریپاتھی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’انھوں نے اسلاموفوبیا، عورت مخالف رویے اور کندھے کی انجری کو ہرا کر عالمی چیمپیئن شپ حاصل کی ہے۔ اور وہ بھی پہلی مرتبہ میں۔‘رجدیپ سردیسائی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’نظام آباد کی ایک نوجوان لڑکی نے انڈیا کو قوم پرستوں سے زیادہ عزت اور مقام دیا ہے۔‘

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Indian Boxing Federation Boxer Details"۔ www.indiaboxing.in۔ 27 فروری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اکتوبر 2019 
  2. "Nikhat Zareen wins over family resistance"۔ The Times of India۔ 03 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مئی 2014