نکیال فتح پور ٹھکیالہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نکیال یا نکیال فتح پور ٹھکیالہ آزاد کشمیر (پاکستان) میں واقع ضلع کوٹلی کی ایک تحصیل ہے۔ اِسی تحصیل میں بھارت کے ساتھ سرحد پر واقع پاک فوج کی ایک مشہور چوکی ہے جو نکیال سیکٹر چوکی کہلاتی ہے۔

تاریخ[ترمیم]

1947ء کی تقسیم ہند سے قبل نکیال ریاست جموں و کشمیر کے میندھڑ علاقے میں واقع پونچھ کا حصہ تھا۔ 1949ء میں نکیال کے مشرقی اور شمالی علاقے سے لائن آف کنٹرول کی سرحد تشکیل دی گئی۔ پاک بھارت جنگ 1947 میں نکیال دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔ بھارت سے منسلک علاقہ میندھڑ سے ملحق ہو گیا اور پاکستان سے منسلک علاقہ کوٹلی سے ملحق کر دیا گیا۔ اِس تحصیل کا نام یہاں پر آباد راجپوت قوم ’’ٹھکیال‘‘ کے نام پر رکھا گیا۔ فتح پور کا نام سردار فتح محمد خان کریلوی کے نام سے رکھا گیا جو اِس علاقے کے مشہور سیاست دان تھے۔ علاوہ ازیں نکیال فتح پور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات خان کا مقام پیدائش بھی ہے۔

مقام[ترمیم]

نکیال فتح پور سطح سمندر سے 1524 میٹر بلندی پر واقع ہے۔ کوٹلی شہر سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر آباد ہے۔ نکیال لائن آف کنٹرول سے 3 کلومیٹر کے فاصلے پر آباد ایک وادی ہے۔ اِسی کے قریب تتہ پانی واقع ہے جو لائن آف کنٹرول کے پانچ مشہور گزرگاہ کے مقامات میں سے ایک ہے۔ زلزلۂ کشمیر 2005ء کے وقت اِس مقام کو آبادی کی فلاح کے لیے بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کی بنا پر کھول دیا گیا تھا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]