نگارہ خالاوہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
نگارہ خالاوہ
معلومات شخصیت
پیدائش 25 دسمبر 1989 (30 سال)  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ضلع رودکی  ویکی ڈیٹا پر مقام پیدائش (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of Tajikistan.svg تاجکستان  ویکی ڈیٹا پر شہریت (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فنی زندگی
پیشہ گلو کارہ، نغمہ نگار  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نگارہ خالاوہ (تاجک: Нигора Холова) ایک تاجک گلوکارہ ہے جو تاجکستان کے ضلع رودکی میں 25 دسمبر 1989ء کو پیدا ہوئی۔ اس نے پانچ سال کی عمر سے گلوکاری کا آغاز کیا اور 1998ء میں روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ہونے والے بین الاقوامی گلوکاری کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ تاجکستان میں 2009ء–2012ء کے "نغمہ سال" کے مقابلوں کی فاتح رہی۔ نیز 24 سال کی عمر میں وہ جمہوریہ تاجکستان کی بہترین ماڈل قرار پائی۔

سوانح[ترمیم]

تاجک فنکار عصمت اللہ کی بیٹی نگارہ بچپن میں بیمار ہو گئی تھی، چنانچہ اپنی بیماری کو بھلانے اور درد کو محو کرنے کے لیے اس نے گانا شروع کر دیا۔ اس کا سب سے پہلا نغمہ گویم یا نہ گویم اس نے شدید بیماری کے دوران میں اسپتال میں ہی گایا اور یہ اس دہائی میں تاجکستان کے سب سے زیادہ سنے گئے نغموں میں سے ایک تھا۔ علاوہ ازیں اس نے بچپن میں امیر جان صبوری کا مشہور نغمہ شہر خالی دوبارہ گایا اور امیر جان صبوری نے اس کی آواز کی تعریف کی۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Нигора Холова: Хеле хушбахтам, ки соҳиби духтар шудам"۔ Радиои Озодӣ۔

بیرونی روابط[ترمیم]