نگلیریا فاؤلیری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نگلیریا فاؤلیری (انگریزی: Naegleria fowleri) جسے دماغ کھانے والا امیبا (انگریزی: Brain-eating amoeba) بھی کہتے ہیں، ایک ایسا یک خلیاتی امیبا ہے جو صرف آلودہ پانی میں پرورش پاتا ہے۔ یہ جھیلوں، تالابوں، چشموں، سوئمنگ پولوں اور نلکوں کے پانی میں پائے جاتے ہیں، جہاں یہ جرثومہ کائی (الجی) اور مختلف جراثیموں پر گزارہ کرتے ہیں۔ یہ جرثومہ نرم مرطوب مٹی اور تازہ پانی طفیلی ہے اور موسم گرما میں درجہ حرارت کے اضافے کے ساتھ ان کی افزائش کی رفتار بھی تیز ہو جاتی ہے۔

نگلیریا فاؤلیری انسانی جسم میں ناک کے راستے دماغ میں داخل ہوتا ہے اور ناک کی جھلی سے گذر کر یہ طفیلی امیبا قُوَّتِ شامَّہ سے منسلک اعصاب کو نقصان پہنچاتے ہوئے دماغ کے اندر داخل ہو کر دماغی خلیات کو اپنی غذا بناتے ہیں۔ اسی بنا پر انھیں دماغ کھانے والا امیبا کہتے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]