مندرجات کا رخ کریں

نگوگی وا تھیونگو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نگوگی وا تھیونگو
(کیکویو میں: Ngũgĩ wa Thiong'o ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 5 جنوری 1938ء [1][2][3][4][5][6]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 28 مئی 2025ء (87 سال)[7]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بفرڈ، جارجیا   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت کینیا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون   ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 9   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ لیڈز   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ڈراما نگار ،  ناول نگار ،  مضمون نگار ،  استاد جامعہ [8]،  فلسفی ،  مصنف [5][8]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان کیکویو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [9]،  کیکویو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت جامعہ نیور یارک ،  جامعہ کیلیفورنیا، اروین ،  نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی ،  ییل یونیورسٹی ،  جامعہ نیور یارک   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں ذہنی استعماریت کا خاتمہ   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
کیٹالونیا بین الاقوامی انعام (2020)
بین الاقوامی نونینو انعام (2001)
لوٹس انعام برائے ادب (1973)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نامزدگیاں
مین بکر انٹرنیشنل پرائز (2021)[10]  ویکی ڈیٹا پر (P1411) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ[8]  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات[11]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

نگوگی وا تھیونگو (جنم: جیمز نگوگی؛ 5 جنوری 1938ء – 28 مئی 2025ء) کینیائی ادیب اور ماہرِ تعلیم تھے، جنھیں مشرقی افریقا کے نمایاں ترین ناول نگاروں میں شمار کیا جاتا ہے اور جدید افریقی ادب کی اہم شخصیت مانا جاتا ہے۔

نگوگی نے ابتدائی طور پر انگریزی زبان میں لکھنا شروع کیا، بعد ازاں اپنی مادری زبان کیکویو کو ترجیح دی اور افریقی مقامی زبانوں میں ادب نویسی کے علمبردار حامی بن گئے۔ ان کے مشہور کاوشوں میں ناول The River Between، ڈرامے، افسانے اور ادبی و سماجی تنقید پر مبنی مضامین شامل ہیں، نیز بچوں کے لیے بھی ادب تخلیق کیا۔ وہ کیکویو زبان میں شائع ہونے والے جریدے مُتِیری (Mũtĩiri) کے بانی و مدیر تھے۔ سنہ 2016ء میں ان کی کہانی ”سیدھا کھڑا ہونے کا انقلاب انسان دو پیروں پر کیسے چلے“ (The Upright Revolution: Or Why Humans Walk Upright) کو 100 سے زائد زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔

سنہ 1977ء میں نگوگی نے کینیا میں تھیٹر کا ایک نیا ماڈل متعارف کروایا، جس کا مقصد بورژوازی تعلیمی نظام سے آزادی حاصل کرنا اور تماش بینوں کو فعال شرکت کی دعوت دینا تھا تاکہ عام لوگ فنونِ لطیفہ میں صرف تماشائی نہ رہیں بلکہ خود اس عمل کا حصہ بنیں۔ ان کا ڈراما Ngaahika Ndeenda (نگوگی وا میری کے ساتھ مشترکہ تحریر) اگرچہ تجارتی لحاظ سے کامیاب رہا مگر اسے کینیا کی آمر حکومت نے چھ ہفتے بعد بند کر دیا۔

اس کے بعد نگوگی کو ایک سال سے زیادہ عرصے تک قید میں رکھا گیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انھیں ضمیر کا اسیر قرار دیا۔ رہائی کے بعد وہ جلاوطن ہو گئے۔ انھوں نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ارون میں تقابلی ادب اور انگریزی کے پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اس سے قبل وہ نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی، ییل یونیورسٹی اور نیو یارک یونیورسٹی میں بھی تدریسی فرائض انجام دے چکے تھے۔

نگوگی کو متعدد بار نوبل انعام برائے ادب کے لیے ممکنہ امیدوار تصور کیا جاتا رہا۔ انھیں سنہ 2001ء میں انٹرنیشنل نونینو پرائز (اٹلی) اور سنہ 2016ء میں پارک کیونگنی انعام (جنوبی کوریا) سے نوازا گیا۔ ان کے بچوں میں موکوما وا نگوگی اور وانجیکو وا نگوگی بھی معروف ادیب ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Ngugi-wa-Thiongo — بنام: Ngugi wa Thiong'o — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. انٹرنیٹ سوپرلیٹیو فکشن ڈیٹا بیس آتھر آئی ڈی: https://www.isfdb.org/cgi-bin/ea.cgi?202350 — بنام: Ngũgĩ wa Thiong'o — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/ngugi-wa-thiong-o — بنام: Ngugi wa Thiong'o
  4. Babelio author ID: https://www.babelio.com/auteur/wd/111629 — بنام: Ngugi wa Thiong'o
  5. ^ ا ب abART person ID: https://cs.isabart.org/person/137730 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
  6. Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000028919 — بنام: James Ngugi wa Thiong'o — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. Le Kényan Ngugi wa Thiong’o, figure majeure de la littérature africaine, est mort — اخذ شدہ بتاریخ: 29 مئی 2025 — سے آرکائیو اصل فی 29 مئی 2025
  8. ^ ا ب جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118587587 — اخذ شدہ بتاریخ: 31 مئی 2025
  9. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/79472483
  10. https://thebookerprizes.com/the-booker-library/books/the-perfect-nine
  11. Douban personage ID: https://www.douban.com/personage/30071723/ — اخذ شدہ بتاریخ: 6 جولا‎ئی 2024

بیرونی روابط

[ترمیم]