نگہت اورکزئی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نکہت اورکزئی (پیدائش: 17 جولائی 1962) ایک پاکستانی سیاست دان ہے جو 2002 سے خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں۔ان کی سیاسی وابستگی مسلم لیگ (ن) سے ہے جو مسلم لیگ کا وہ دھڑا ہے جس کی قیادت نواز شریف کرتے ہیں۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

نکہت اورکزئی 17 جولائی 1962 کو خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں پیدا ہوئیں تھیں۔

نکہت نے اردو اور اسلامیات میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، ٹی سی ایس کورئیر اور نیشنل بینک عمان میں بھی کام کرتی رہی ہیں۔ نکہت کی شادی 1989 میں ہوئی۔

سیاسی کیریئر[ترمیم]

نکہت اورکزئی نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز 1993 میں کیا تھا۔ انھوں نے 1997 میں خیبر پختونخوا میں خواتین ونگ کی پارٹی کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے پاکستان مسلم لیگ (ج) میں شمولیت اختیار کی۔ وہ سن 2000 میں پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شامل ہوگئیں اور 2002 میں خیبر پختونخوا میں جماعت کی خواتین کی صدر بن گئیں[1]۔

نکہت اورکزئی خیبرپختونخوا ہ کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں، جس میں 2002 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار منتخب ہوئی تھیں۔

نکہتاورکزئی 2008 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے لئے مسلم لیگ ق کی امیدوارکے طور پر دوبارہ منتخب ہوئیں ۔

وہ مسلم لیگ (ق) کی نائب پارلیمانی لیڈر رہیں۔

انھوں نے خیبر پختونخوا ہ میں مسلم لیگ ق کی سیکریٹری انفارمیشن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں جب تک کہ وہ دسمبر 2012 میں مستعفی نہیں ہو گئیں۔ انھوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے مسلم لیگ (ق) کو چھوڑ دیا۔

وہ 2013 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی کی امیدوار کے طور پر خیبر پختونخوا ہ کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئیں۔

پاکستان کے عام انتخابات 2018 میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی کی امیدوار کے طور پر خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے لیے چوتھی بار منتخب ہوئیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "نگہت اورکزئی کے سیاسی کوائف"۔ پختونخوا اسمبلی۔ 17 مارچ 2021