نگہت چودھری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نگہت چودھری
 

معلومات شخصیت
پیدائش 24 فروری 1959ء (65 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نکہت چودھری 24 فروری کو پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں [1] اور وہ ایک سال کی عمر میں لندن چلی گئیں [2] وہ ایک تربیت یافتہ صوفی اورکتھک کلاسیکی رقاصہ ہیں۔[3] انھوں نے اپنا سفر لندن سے شروع کیا اور تین دہائیوں سے ایک پیشہ ور کتھک ڈانسر کی حیثیت سے اپنے فن کا جادو جگا رہیں ہیں۔ انھوں نے بیلے  رقص کی  بھی تعلیم حاصل کی۔ وہ چودہ سال کی عمر میں معروف رقاصہ  ناہید صدیقی  سے ملیں  اور ان سے  کتھک رقص کی تربیت حاصل کی [4]۔

تعلیم[ترمیم]

انھوں نے اپنی باضابطہ تعلیم لندن سے O اور A کی سطح میں مکمل کی اور وہ لبنان سنٹر فار موومنٹ اینڈ ڈانس ، گولڈسمتھ کالج ، لندن سے ڈانس فاؤنڈیشن کورس میں سند یافتہ ہے۔ [5] پھر انھوں نے  مڈیل سیکس یونیورسٹی لندن سے ڈانس تکنیک کی تدریسی تعلیم میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔

کیریئر[ترمیم]

1985 میں انھوں نے  برٹش ایئرویز کے ساتھ ائیر ہوسٹس کے طور پر شمولیت اختیار کی۔ وہ 1996 میں ناہید صدیقی کی ڈانس کمپنی لندن میں لیڈ کتھک ڈانسر کے عہدے پر فائز ہوگئیں۔ پھر 2001 میں انھوں نے پی این سی اے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کی ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنا شروع کیا۔[6]۔اس نے ایک رقص کا ایک نصاب  بھی بنایا اور 2010 میں لاہور گرائمر اسکول میں پرفارمنگ آرٹس ڈانس انسٹرکٹر کی حیثیت سے پڑھایا تھا۔

2012 میں انھوں نے ہیڈ اسٹارٹ اسکول اسلام آباد میں رقص ٹیچر کی حیثیت سے رقص کی تعلیم دی۔ 2013 میں انھوں نے آرٹس کلچر اور مکالمہ اور لبرل آرٹس ہائی اسکول اسلام آباد کے کچھ سینٹر میں پڑھایا۔ فی الحال ، وہ فیض گھر  اور ان کے اپنے انسٹی ٹیوٹ ، انسٹی ٹیوٹ آف پرفارمنگ آرٹس میں رقص کی تعلیم دے رہی ہیں۔[7] [8]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "'I can never be an entertainer only' – Nighat Chaudhry"۔ wordpress.com۔ 5 March 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2017 
  2. "Archived copy"۔ 15 مارچ 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2017 
  3. Chief Editor (22 April 2014)۔ "Who is who in Pakistan: Nighat Chaudhry"۔ whoiswhoinpakistan.blogspot.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2017 
  4. "Nahid Siddiqui"۔ nahidsiddiqui.com۔ 20 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2017 
  5. "Goldsmiths, University of London"۔ gold.ac.uk۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2017 
  6. http://karachiwali.blogspot.com/2015/02/nighat-chaudhry-dancing-her-way-to-new.html
  7. "Archived copy"۔ 25 اکتوبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2017 
  8. "Institute of Performing Arts"۔ facebook.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2017