نگینہ خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نگینہ خان
معلومات شخصیت
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نگینہ خان ( اردو: نگینہ خان ) ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جوخیبرپختونخوا کی دسویں صوبائی اسمبلی کی ممبر کی حیثیت سے پارلیمنٹ کا حصہ رہیں اور عوامی مسائل کے حوالے سے خدمات انجام دیتی رہیں۔

سیاسی کیریئر[ترمیم]

خان 2013 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے طور پر خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں تھیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی رکن کی حیثیت سے ، انھوں نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و پارلیمانی امور کے فرائض سر انجام دیے۔ [1] مئی 2016 میں ، نگینہ خان خیبر پختون خوا کی صوبائی اسمبلی میں خواتین کاکس کے قیام کی قرارداد میں شامل ہوئیں۔ [2]

سینیٹ انتخابات میں فراڈ[ترمیم]

مارچ 2018 میں ، ان پر 2018 سینیٹ انتخابات میں ان پر سیاسی وفاداری بدلنے اور پاکستان تحریک انصاف کو دھوکا دینے کا الزام عائد کیا گیا ۔

الزام کی تحقیقات کے بعد پارٹی چیئرمین عمران خان نے انھیں تحریک انصاف سے نکالنے کا اعلان کیا اور اپنی حیثیت کی وضاحت کے لیے انھیں شوکاز نوٹس جاری کیا۔ [3]

شو کاز نوٹس کا جواب دینے کی بجائے انھوں نے جس پارٹی کے لیے اپنی وفاداری بدلی تھی اس سے ساز باز کرنا شروع کر دی۔ اپریل 2018 میں ، وہ پی ٹی آئی چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئیں۔

تعلیم[ترمیم]

نگینہ خان نے آرٹس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Profile"۔ www.pakp.gov.pk۔ KP Assembly۔ 07 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جنوری 2018 "Profile". www.pakp.gov.pk. KP Assembly. Archived from the original on 7 June 2017. Retrieved 5 January 2018.
  2. "Establishment of the Women Caucus"۔ www.pakp.gov.pk۔ KP Assembly۔ 03 جولا‎ئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جنوری 2018 
  3. "PTI chairman names and shames party members who 'sold votes' in Senate polls"۔ The Dawn۔ April 18, 2018