قومی احتساب بیورو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(نیب سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search

قومی احتساب بیورو پاکستان کا سرکاری ادارہ ہے، جو بدعنوانی سے متعلق ہے۔ اس کے انگریزی نام (National Accountability Bureau) کا مخفف نیب (NAB) ہے۔ یہ 16 نومبر، 1999ء کو صدارتی فرمان کے اجرا کے ذریعہ معرض وجود میں آیا۔ جو پرویز مشرف کے 12 اکتوبر، 1999ء کی فوجی تاخت کے فوراً بعد ہوا۔

اپنی ویب سائٹ کے مطابق اس کا نصب العین یہ ہے:

بدعنوانی کو ختم کرنے کا کام، بذریعہ بچاؤ، آگاہی، نگرانی، اور حربی، کا احاطہ کرتی ہوئی جامع طریق[1]

سپریم کورٹ کے ریمارکس[ترمیم]

پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو ملک میں بدعنوان عناصر کا سہولت کار بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے بدعنوانی کو جڑ سے اُکھاڑنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ ریمارکس سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعید نے قومی احتساب بیورو کے 'پلی بارگین' کے اختیار سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران دیے۔[2]

نیب افسران کا حصہ[ترمیم]

تفتیش کے مرحلے میں پلی بارگین ہونے کے بعد اس معاملے کی تفتیش کرنے والے افسر کو وصول ہونے والی رقم کا 25 فیصد حصہ ملتا ہے۔[3]

مشتاق احمد ریئسانی[ترمیم]

بلوچستان کے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد ریئسانی پر 40 ارب روپے کی خردبرد کا الزام تھا۔ نیب نے صرف 2 ارب روپے لے کر اُسے چھوڑ دیا۔ اُس کے گھر چھاپہ مارنے پر 75 کروڑ روپے کی رقم اور سونا برآمد ہوا تھا۔[4]

۔<

جسٹس یحییٰ آفریدی کا بیان[ترمیم]

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کوئی ایگزیکیوٹنگ ایجنسی نہیں ہے جو لوگوں کے معاملات طے کریں اور ان کے لیے وصولیاں کریں۔ چیف جسٹس اور جسٹس اکرام اللہ خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے یہ ریمارکس ایڈووکیٹ شمائل احمد بٹ کی وساطت سے اسٹیل ملز مالکان سے پیسکو کی واجب الادا رقم کی ریکوری کے خلاف دائر رٹ درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے جاری کیے۔[5]

۔

=

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]