نیفیو ریو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
نیفیو ریو
NeiphiuRio.jpg 

مناصب
وزیر اعلیٰ ناگالینڈ   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں منصب (P39) ویکی ڈیٹا پر
دفتر میں
6 مارچ 2003  – 3 جنوری 2008 
Fleche-defaut-droite-gris-32.png ایس سی جمیر 
صدارتی راج  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
وزیر اعلیٰ ناگالینڈ   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں منصب (P39) ویکی ڈیٹا پر
دفتر میں
12 مارچ 2008  – 24 مئی 2014 
Fleche-defaut-droite-gris-32.png صدارتی راج 
ٹی آر زیلانگ  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
رکن سولہویں لوک سبھا[1]   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں منصب (P39) ویکی ڈیٹا پر
رکن از
28 فروری 2018 
پارلیمانی مدت سولہویں لوک سبھا 
وزیر اعلیٰ ناگالینڈ   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں منصب (P39) ویکی ڈیٹا پر
آغاز منصب
8 مارچ 2018 
Fleche-defaut-droite-gris-32.png ٹی آر زیلانگ 
  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
معلومات شخصیت
پیدائش 11 نومبر 1950 (69 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
کوہیما  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of India.svg بھارت[1]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
جماعت نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں سیاسی جماعت کی رکنیت (P102) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان[1]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر

نیفیو ریو (11 نومبر 1950ء) ایک بھارتی سیاست دان ہیں۔ وہ بھارتی ریاست ناگالینڈ کے موجودہ وزیر اعلیٰ ہیں۔ نیفیو اس سے قبل بھی تین مختلف مدتوں (2003ء–2008ء، 2008ء–2013ء اور 2013ء–2014ء) تک وزیر اعلیٰ ناگالینڈ رہے ہیں۔ وہ چار مرتبہ ناگالینڈ کی وزارت اعلیٰ کا منصب پانے والا واحد شخص ہیں۔ وہ لوک سبھا حلقہ ناگالینڈ سے پارلیمان کے رکن بھی تھے۔

وہ ناگالینڈ اسمبلی میں پہلی مرتبہ سنہ 1989ء کو انڈین نیشنل کانگریس کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ وہ مختلف عہدوں پر فائز رہے اور اس وقت کے وزیر اعلیٰ ایس سی جمیر سے ناگا مسئلے پر اختلافات کی وجہ نومبر 2002ء میں اسمبلی اور انڈین نیشنل کانگریس کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے تھے۔[2]

ابتدائی زندگی[ترمیم]

نیفیو ریو ضلع کوہیما میں واقع گاؤں ٹوفیما کے گواولہولی ریو (آنجہانی) کے بیٹے ہیں اور ان کا تعلق انگامی ناگا قبیلے سے ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم بیپٹیسٹ انگلش اسکول، کوہیما اور سینک اسکول، پورولیا، مغربی بنگال سے حاصل کی۔ انہوں نے انٹر سینٹ جوزف کالج، ڈارجیلنگ سے پاس کیا۔ اور بعد ازاں کوہیما آرٹس کالج سے گریجویشن کی۔

وہ اپنے اسکول اور کالج ایام میں ایک سرگرم اسٹوڈنٹ لیڈر تھے اور انہوں نے بہت چھوٹی عمر میں سیاست میں قدم رکھا۔ ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ بننے سے قبل وہ کئی اعلیٰ درجے کی شہرت رکھنے والی تنظیموں کی سربراہی کر چکے تھے۔ وہ سنہ 1974ء میں ضلع کوہیما کی یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) یوتھ ونگ کے صدر تھے۔ انہیں سنہ 1984ء میں شمالی انگامی علاقائی کونسل کا چیئرمین بھی مقرر کیا گیا تھا۔ وہ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی ناگالینڈ شاخ کے اعزازی نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔[3]

کامیابیاں[ترمیم]

نیفیو ریو نے ملک میں پہلی موسقی کی صنعت، میوزک ٹاسک فورس کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہیں سنہ 2007ء میں کولکاتا میں زبردست سیاسی خدمات اور قیادت کے صلے میں مدر ٹریسا ملینیم ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔[4]

نجی زندگی[ترمیم]

نیفیو ریو کی شادی کیسا ریو سے ہوئی تھی۔ نیفیو ریو اور کیِسا ریو کے جھ بچے ہیں، پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ https://eci.gov.in/files/category/97-general-election-2014/
  2. ^ ا ب "All About Neiphiu Rio, Nagaland's Chief Minister For Fourth Term"۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  3. "Bio-Data of Neiphiu Rio"۔
  4. "Nagaland: Rio receives Mother Teresa award"۔ www.oneindia.com۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔