مندرجات کا رخ کریں

نیلس پھیتر مولویر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نیلس پھیتر مولویر
ذاتی معلومات
پیدائش (1960-09-18) 18 ستمبر 1960 (عمر 64 برس)لانگےووگ, ناروے
اصنافجاز, جاز نو, جاز فیوژن, الیکٹرونیکا
پیشےموسیقار، کمپوزر
آلاتٹرمپٹ
ریکارڈ لیبلای سی ایم ریکارڈز
ویب سائٹwww.nilspettermolvaer.info

نیلس پھیتر مولویر(Nils Petter Molvær) ناریجن ٹرمپٹ نواز ہونے کے علاوہ کمپوزر اور ریکارڈ پروڈیوسر ہیں۔ نیلس کو جاز نو نامی موسیقی کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ جاز نو جاز اور الیکٹرونیکا کے امتزاج سے بنی موسیقی کو کہا جاتا ہے۔

سوانح حیات

[ترمیم]

نیلس ناروے کے ضلع رومسدال کے نزدیک لانگے ووگ نامی جزیرے پر پیدا ہوئے۔ 19 سال کی عمر میں تھرونہائم کے موسیقی کے اسکول میں داخلہ لیا۔ اس کے ساتھ وہ مختلف جاز بینڈ کے حصہ بھی رہے جہاں انھوں نے ان موسیقی کے گروپس کے ساتھ کئی ریکارڈ بھی جاری کیے۔ 1998ء میں نیلس نے جرمنی کے ای سی ایم نامی ریکارڈ لیبل کے لیے کھیمر نامی اپنا پہلا سولو ریکارڈ بنایا۔[1] یہ ریکارڈ جاز، راک الیکٹرونیکا اور ہپ ہاپ کا امتراج تھا۔ جہاں اس ریکارڈ کی بکری دو لاکھ سے زیادہ ہوئی وہیں اس ریکارڈ نے نیلس کو پورے یورپ میں ٹرمپٹ نوازی کے حوالے سے بہت مشہور کیا۔

نیلس کے دوسرے میوزک گروپس کے ساتھ جاری کردہ اور سولو البمز کی تعداد تیس سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ وہ ناروے کے سپیلے مان پریِسن (Spellemannprisen) نامی ایوارڈ کے علاوہ کئی اور ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ سپیلے مان پریِس موسیقی کے شعبے میں ناروے کا سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Jazzlinja NRNU.no"۔ NTNU.no۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017- ستمبر28