نینا دیوی (گلوکارہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
نینا دیوی (گلوکارہ)
معلومات شخصیت
پیدائش 27 ستمبر 1917  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کولکاتا  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 1 نومبر 1993 (76 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of India.svg بھارت (26 جنوری 1950–)
British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
Flag of India.svg ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد سرل چندر سین  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ استاد موسیقی،  ٹی وی پروڈیوسر  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IND Padma Shri BAR.png فنون میں پدم شری   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برصغیر کی اصناف موسیقی
Dhrupad 2.jpg
اقسام موسیقی
اقسام موسیقی

نینا دیوی (انگریزی: Naina Devi) (ولادت: 27 ستمبر 1917ء - وفات: 1 نومبر 1993ء) جن کو نینا رپجیت سنگھ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی بھارتی گلوکارہ تھیں، جو اپنے ٹھمری کی وجہ سے سب سے زیادہ مشہور ہیں، حالانکہ انہوں نے دادرا اور غزل بھی گایا ہے۔ نینا دیوی آل انڈیا ریڈیو میں میوزک پروڈیوسر تھیں اور بعد میں دوردرشن کے ساتھ کام کرنے لگیں۔ انہوں نے بچپن میں ہی گرجا شنکر چکرورتی کے تحت اپنی موسیقی کی تعلیم کا آغاز کیا تھا، بعد میں، 1950 کی دہائی میں، نینا نے رام پور سہاسون گھرانہ کے استاد مشتاق حسین خان اور بنارس گھرانہ کے رسولن بائی سے موسیقی کی تعلیم حاصل کی۔

نینا دیوی کو 1974ء میں حکومت ہند نے چوتھا سب سے امتیازی اعزاز، پدم شری اعزاز سے نوازا۔[1]

ابتدائی زندگی اور تربیت[ترمیم]

نینا دیوی 27 ستمبر 1917ء کو بھارت کے کولکاتا میں ایک عظیم بنگالی گھرانے میں ہوئیں۔ ان کے دادا کیشب چندر سین تھے جو قوم پرست رہنما اور برہمو سماج تحریک کے سماجی مصلح تھے۔

1934ء میں، 16 سال کی عمر میں، نینا دیوی نے ریاست کپور تھلہ کے راجا چرنجیت سنگھ کے تیسرے بیٹے، رنجیت سنگھ (پ.1906ء) سے شادی کی۔ شادی کے بعد وہ پنجاب کے کپور تھلہ میں چلی گئیں اور انہیں گانے کی اجازت نہیں تھی۔ نینا دیوی کے شوہر کا انتقال 1949ء میں ہوا، جب نینا کی عمر 32 سال تھی۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Padma Awards Directory (1954–2009)" (PDF). وزارت داخلی امور، حکومت ہند. 10 مئی 2013 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ. Nina Ripjit Singh, Naina Devi 
  2. Subhra Mazumdar (25 ستمبر 2010). "Naina Devi and the nautch girl". The Times of India, Crest Edition. 24 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 6 جون 2013.