نینا عبدالملک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نینا عبدالملک
 

معلومات شخصیت
پیدائش 25 ستمبر 1992ء (32 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت لبنان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب دروز
فنکارانہ زندگی
آلہ موسیقی صوت   ویکی ڈیٹا پر (P1303) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پروڈکشن کمپنی روتانا ریکارڈز   ویکی ڈیٹا پر (P264) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ گلو کارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نینا عبد الملک (انگریزی : Nina Abdel Malak؛ پیدائش 25 ستمبر 1992) ایک لبنانی گلوکارہ ہے۔موسیقی سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھنے والی نینا ، فیشن ، رقص ، اداکاری اور فوٹو گرافی کی بھی دلدادہ ہے۔ اس نے اپنے فنی سفر کا آغاز 2011 میں سٹار اکیڈمی عرب کے مقابلوں کے آٹھویں دور میں حصہ لینے سے کیا اور یہی اس کے فنی و غنائی زندگی کے عروج کا نقطہ آغاز تھا۔اور یوں وہ کئی ایک عرب ممالک مثلاً سعودی عرب ، مصر ، اردن ، عراق ، کویت ، الجزائر وغیرہ جیسے اہم اور بڑے ممالک میں اپنی شناخت بنانے اور فنی قدم جمانے میں کامیاب ہوئی۔ اور وہ (UAT) گروپ کی رکن بھی تھی جس میں اس نے تیونس کے ریپ گلوکار بشیر بکور اور سعودی عرب کے ہپ ہوپ گلوکار طارق علی فودة کے ہمراہ فن کا مظاہرہ کیا۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

نینا عبد الملک 25 ستمبر 1992 کو لبنان کے شہر نبطیہ میں پیدا ہوئی۔ لیکن وہ اصلاً لبنان کے ضلع عالیہ کے بتاتر کے محلے بحمدون جو محافظہ جبل لبنان کے علاقے میں واقع ہے سے تعلق رکھتی ہے۔ نسلاً وہ ایک دروز مسلم خاندان سے تعلق رکھتی اور ایک شرمیلی ، سادہ ، ملنسار ، امن پسند لڑکی ہے۔ مصوری ، رقص، تصویر کشی اور موسیقی اس کے مشاغل ہیں۔ معروف و معتبر لبنانی آرٹسٹ فیروز کے فن سے متاثر ہے۔ اس کا والد ایک تزئینی انجینئیر جبکہ اس اس کی والدہ کا نام فریال ہے۔ اس کا ایک بھائی عاصم عبدالمک ہے جو اس سے دس سال بڑا ہے۔

فنی زندگی[ترمیم]

نینا موسیقی کے ایک گروپ (UAT) کی سابقہ رکن ہے۔ اور اس نے اپنی سحر انگیز آواز اور سادہ شخصیت سے سوشل میڈیا پر ایک دھوم مچا دی۔ اور متابعین (followers) کی ایک کثیر تعدا کو اپنے سوشل پلیٹ فارم کی طرف راغب کیا۔ مئی 2017 میں سوشل پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اس کے متابعین کی تعداد ایک اعشاریہ پانچ ملین سے تجاوز کر گئی۔

حوالہ جات[ترمیم]