نیند کا فالج
| نیند کا فالج | |
|---|---|
| دی نائٹ میر فنکار ہنری فوسیلی (1781) خیال کیا جاتا ہے کہ یہ نیند کے فالج کی تصویر کشی ہے جسے شیطان کے دورے کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔ | |
| اختصاص | نیند کی ادویات |
| علامات | بیداری لیکن جاگنے یا سوتے وقت حرکت کرنے میں ناکامی۔[1][2] |
| دورانیہ | ایک منٹ سے کم[2] |
| قابل تشویش | خوابی دورے, نیند کی خرابی ,شراب کا استعمال، نیند کی کمی[1][2] |
| تشخیصی طریقہ | تفصیل کی بنیاد پر[2] |
| تفریقی تشخیص | نارکولپسی، ایٹونک دورہ، ہائپوکلیمک متواتر فالج، رات کی دہشت[1][2] |
| معالجی تدابیر | یقین دہانی، نیند کی حفظان صحت، علمی سلوک کی تھراپی، اینٹی ڈپریسنٹس[1] |
| تعدد | 8–50فیصد[2] |
نیند کا فالج, جاگنے یا سوتے وقت کی ایک ایسی حالت ہے، ، جس میں ایک شخص مکمل طور پر بیدار ہوتا ہے لیکن حرکت کرنے یا بولنے سے قاصر ہوتا ہے۔ [1] [2] اس دورہ کے دوران، متاثرہ شخص فریب میں مبتلا ہو سکتا ہے (ہعنی وہ چیزیں سن، محسوس یا دیکھ سکتے ہیں جو وہاں نہیں ہیں)، جس کا نتیجہ اکثر خوف کی صورت میں نکلتا ہے۔ [1] دورہ کے مدت عام طور پر چند منٹ سے بھی کم ہوتی ہے۔ [2] ممکن ہے کہ یہ دورہ صرف ایک مرتبہ ہی پڑے لیکن یہ بار بار بھی ہو سکتا ہے۔ [1]
یہ حالت ان لوگوں میں ہو سکتی ہے جو دوسری صورت میں صحت مند ہیں یا جن کو خوابی دور ے کی بیماری ہے، یہ بیماری مخصوص جینیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں خاندانوں میں چل سکتی ہے۔[2] یہ حالت نیند کی کمی، نفسیاتی دباؤ یا غیر معمولی نیند کی صورت حال سے پیدا ہو سکتی ہے۔[2] خیال کیا جاتا ہے کہ بنیادی طریقہ کار آر ای ایم، نیند میں خرابی کو شامل کرتا ہے۔ تشخیص کسی شخص کی تفصیل پر مبنی ہوتی ہے۔[2] دوسری حالتیں جو ملتی جلتی علامات رکھتی ہیں ان میں نارکو لیپسی، ایٹونک دورہ اور ہائپوکلیمک متواتر فالج شامل ہیں۔
نیند کے فالج کے علاج کے طریقہ کار کا اچھی طرح سے مطالعہ نہیں کیا گیا ہے۔ [1] یہ سفارش کی جاتی ہے کہ لوگوں کو یقین دلایا جائے کہ یہ حالت عام طور پر پائی جاتی ہے اور عام عموما سنگین نہیں ہے۔ [1] دوسری کوششیں جن کی کوشش کی جا سکتی ہے ان میں نیند کی حفظان صحت ، علمی رویے کی تھراپی اور اینٹی ڈپریسنٹس شامل ہیں۔ [1]
8 سے 50 فیصد کے درمیان افراد اپنی زندگی کے کسی موڑ پر نیند کے فالج کا تجربہ کرتے ہیں۔ [2] [3] تقریباً 5فیصد افراد کو باقاعدہ دورے پڑتے رہتے ہیں۔ [2] مرد اور خواتین دونوں یکساں طور پر متاثر ہوتے ہیں۔ [2] نیند کا فالج پوری تاریخ میں بیان کیا گیا ہے۔ [1] خیال کیا جاتا ہے کہ اس پیماری نے اجنبی اغوا اور دیگر غیر معمولی واقعات کے بارے میں کہانیوں کی تخلیق میں کردار ادا کیا ہے۔ [1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ BA Sharpless (2016)۔ "A clinician's guide to recurrent isolated sleep paralysis."۔ Neuropsychiatric Disease and Treatment۔ ج 12: 1761–67۔ DOI:10.2147/NDT.S100307۔ PMC:4958367۔ PMID:27486325
{{حوالہ رسالہ}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: غیر نشان زد مفت ڈی او آئی (link) - ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د Alon Y. Avidan; Phyllis C. Zee (2011). Handbook of Sleep Medicine (بزبان انگریزی) (2 ed.). Lippincott Williams & Wilkins. p. Chapter 5. ISBN:9781451153859. Archived from the original on 2020-06-30. Retrieved 2020-07-19.
- ↑ Brian A. Sharpless؛ Jacques P. Barber (اکتوبر 2011)۔ "Lifetime prevalence rates of sleep paralysis: A systematic review"۔ Sleep Medicine Reviews۔ ج 15 شمارہ 5: 311–315۔ DOI:10.1016/j.smrv.2011.01.007۔ PMC:3156892۔ PMID:21571556